سالانہ مرکزی جشن غوث الاعظم چادر شریف ریلی 11 ربیع الثانی 1441ھ حیدرآباد
جشنِ غوث الاعظم چادر شریف ریلی 11 ربیع الثانی 1441ھ خصوصی آمد سرپرست عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان
صاحبزادہ مرشد محترم جناب طلعت محمود گوہرشاہی مدظلہ العالی محترم جناب صاحبزادہ حمادریاض احمد گوہرشاہی مدظلہ العالی محترم جناب شاہ رخ بابرگوہرشاہی محترم جناب مزمّل طلعت گوہرشاہی محترم جناب روباز طلعت گوہرشاہی محترم جناب علامہ مولانہ سعید احمد قادری دامت برکاتہم عالیہ(عالمی مرکزی امیر انجمن ہٰذا) محترم جناب حاجی ملک یونس جمال (مرکزی مشیر انجمن ہٰذا) محترم جناب قاضی پاشا (صدر ps66 پاکستان پیپلز پارٹی) محترم جناب حاجی یاسین مغل (امیرِ سندھ انجمن ہٰذا)محترم جناب اعجاز میمن(صابقہ مرکزی امیر انجمن ہٰذا) محترم جناب طارق میمن محترم جناب ندیم یوسف(نشرواشاعت سندھ) محترم جناب عبدالمجید آرائیں (سرپرستِ اعلٰی مرکزی تنظیم آرائیں حیدرآباد) محترم جناب محمد جمیل آرائیں(صدر مرکزی تنظیم آرائیں) محترم جناب ظفر اللّہ ایڈوکیٹ (چیئرمین زکواة کمیٹی)محترم جناب لالا سائیں (کنوینیئر امن کمیٹی حیدرآباد) محترم جناب اچھے بھائی(سماجی کارکن) محترم جناب دانش راجپوت(صدر بزمِ صاحبِ مکینِ گنبد خضراں حیدرآباد) محترم جناب محمد شریف میمن(نائب صدر) محترم جناب ایوب بھائی محترم جناب عبدالسلیم گوہر(امیرِ کراچی انجمن ہٰذا و ڈویژن کیبنیٹ کراچی) و دیگر مہمانانِ گرامی سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات کی ریلی میں شرکت ریلی کا باقائدہ آغاز عاشِقانِ غوثِ الاعظم نے بعد نمازِ ظہر جامع مسجد مدینہ سرے گھات سے کیا ریلی اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی دربار حضور غوثِ پاک کے عطائی پوتے حضرت سخی عبدالوہاب شاہ جیلانیؓ کے مزار مبارک پر غوثُ الاعظمؓ کے مزار کی چادر شریف چڑھا کر اختتام پزیر ہوئی ریلی کے مہمانانِ گرامی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب بھی فرمایا بعد ازاں ریلی کے شرکاء کی دربارِ مرشد حضرت سیّدناریاض احمد گوہرشاہی مدظلہ العالٰی پر حاضری صاحبزادہ مرشد حمادریاض احمدگوہر شاہی مدظلہ العالی نے دربار مرشد اور قبلہ امّی جی حضور کی بارگاہ میں چادر شریف چڑھائی محفل درودؐ شریف سرکار مرشد پاک کی خصوصی دعا کا اہتمام کیاگیا محفل نعتؐ و ذکرِ اِلٰہی کی محفل کا انعقاد کیاگیا ریلی میں عوامِ اہلِ سنّت اور عاشِقانِ غوثُ الوریٰ اور انجمنِ ہٰذا کے ذمّہ داران و کاکنان نے کراچی حیدرآباد اندرونِ سندھ اور پنجاب کے علاقوں سے بھرپور انداز میں شرکت فرمائی اور غوثِ پاکؓ کے مزار مبارک سے آئی ہوئی چادر شریف کی زیارت فرمائی لنگر کا اہتمام المرکزِ روحانی اللّہ ہو پہاڑی خدا کی بستی نمبر ایک پر کیاگیا ریلی بزمِ صاحبِ مکینِ گنبد خضراں حیدرآباد کے زیرِ اہتمام نکالی گئی باتعاون عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان