خبریں

یوم کشمیر کے موقع پے اظھار یکجہتی کشمیر کی عنوان سے ریلی دادو سے نکالی گئی


دادو ( پ ر) عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام دادو
کی جانب سے یوم کشمیر کے موقع پے اظھار یکجہتی کشمیر کی عنوان سے ریلی نکالی گئی ریلی آستانہ دادو سے پریس کلب تک نکالی گئے ریلی کی قیادت امیر دادو کامران ملک نظام الدین چنہ عبدالکریم جمالی غلام رسول سولنگی اور بشیر چانڈیوں نے کی.
ریلی میں انجمن سرفروشان اسلام دادو کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوکر پاکستان کا حصا بنے گا۔
ہم اقوام متحدا سے اپیل کرتے ہیں کہ کشمیر میں ہونے والی مظالم کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے
بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے جو کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم اور جبر کر رہا ہیں مسئلہ کشمیر پر پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے پاک فوج نے بیشمار قربانیاں دے کر ملک کی سالمیت کو برقرار رکھا ہیں۔
انجمن سرفروشان اسلام پیغام دے رہی ہے کہ اپنے دلوں میں اللہ پاک کی محبت پیدا کریں دل کی دھڑکنوں کے ساتھ ہر وقت اللہ کا ذکر کریں۔
آخر میں پاک فوج کی شہیدوں اور کشمیر کے مسلمانوں کےلئے لہے دعائیں کی گئی۔