مقامِ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام : 28صفریومِ شہادت
مقامِ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام :
28صفریومِ شہادت
رسول کریم صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کا امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کو مسلمانوں کا سردار(امیر،آقا و مولیٰ) قرارداد دینا:
. بَابُ قَوْلُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ علیہم السلام: «ابْنِي هَذَا سَيِّدٌ، وَلَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يُصْلِحَ بِهِ بَيْنَ فِئَتَيْنِ عَظِيمَتَيْنِ»:
. باب: امام حسن بن علی علیہم السلام کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمایا کہ میرا یہ بیٹا (امام حسن )ہے مسلمانوں کا سردار ہے اور اس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے دو بڑے گروہوں میں صلح کرا دے۔
رسول اللّٰہ صلی علیہ والہ وسلم کے محبوب :
حضرت براء بن عازب رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کو دیکھا ،اپ صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم نے اپنے کندھے پر امام حسن علیہ السلام کو اٹھایا ہوا تھا اور فرمارہے تھے:”اے اللّٰہ میں اِس سے محبت کرتا ہوں تو بھی اِس سے محبت فرما”
رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم سے مشابہت :
حضرت انس ابن مالک رضی اللّٰہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ کوئی شحض امام حسن علیہ السلام سے بڑھ کر بنی کریم صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم سےمشابہ نہ تھا
حضرت ابو جحیفہ رضی اللّٰہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کو دیکھا اور امام حسن علیہ السلام کی شکل و صورت اپ صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم جیسی تھی
رعب و سرداری عطا کرنا:
رسول اللّٰہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا:حسن علیہ السلام کو میری سرداری اور رعب عطا کیا گیا ہے
اللھم صٌلی علی سیدنا و مولانا محمد و علی آلہ و صحبہ وسلم
نوٹ :28 صفر کو شہزادہ رسول صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم۔
امیر المومنین ،شبیہ رسول صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم
سیدنا امام حسن علیہ السلام کی شہادت کا دن ہے
تمام احباب سے التماس ہے کہ دعا کا خصوصی اہتمام کریں
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن