اقتباسات

حضرت باقی باللہ نے فرمایا دیکھو بھائی یہ بہت بڑی چیز ہے..

ایک شخص حضرت باقی باللہ رحمتہ اللہ علیہ کے پاس آیا ۔جو کہ آپ کی خانقاہ ہی کا آدمی تھا جو مہمانوں کی خاطر کرتا تھا۔ آپ اس کے کس کام کی وجہ سے بہت خوش ہوئے اور آپ نے فرمایا مانگو کیا مانگتے ہو۔ اس نے کہا حضور مجھے اپنے جیسا بنا دیں ۔میں آپ کی طرح بننا چاہتا ہوں ۔ حضرت باقی باللہ نے فرمایا دیکھو بھائی یہ بہت بڑی چیز ہے اس طرح کرو کچھ اور مانگ لو ۔اس نے کہا نہیں حضور مجھے اپنے جیسا ہی بنا دیں اس کے علاوہ میں کچھ نہیں مانگوں گا ۔
حضرت باقی باللہ سرکار کچھ دیر خاموش رہے اور پھر اٹھے اور اپنے حجرے میں چلے گئے اور اس آدمی کو بھی بلوا لیا ۔کافی دیر بعد جب حضرت باقی باللہ سرکار باہر نکلے تو آپ ہی کی شکل کے دو آدمی حجرے سے باہر نکلے ۔ اب لوگوں کے لئے مشکل پیدا ہو گئی کہ اصل میں حضور باقی باللہ کونسے ہیں ۔ بلکل آپ ہی کی شکل کا اس آدمی کو بنا دیا ۔پھر آپ نے لوگوں کو بتایا کہ میں ہوں باقی باللہ اور یہ وہ شخص ہے ۔ اس شخص کو آپ نے ظاہری اور بطنی طور پر اپنے جیسا بنا دیا تھا.آپ رح تو معرفت کی منزل پر تھے جو دریا کو بھی مشکیزہ بنا کر پی جاتے تھے پر یہ شخص آپکے روپ کی تاب نہ لا سکا اور تین دن تک ایک کیفیت میں چکراتا ہوا وفات پا گیا.
آپکے دوسرے مریدوں نے اس واقعہ کا احوال آپ سے پوچھا تو آپ رح نے فرمایا، چوں کہ اس نے اپنی بساط سے زیادہ مانگ لیا تھا جس وجہ سے یہ اس کی تاب نہ لا سکا اور وفات پا گیا ۔اس شخص کا نام حضرت حسن سرکار مشہور ہوا ۔
اور آج لوگ کہتے ہیں جی کہ آپ اللّه والوں کے پاس کیوں جاتے ہو ۔ ان بے عقلوں کو بتاؤ کہ ہاں یہ لوگ خدا تو نہیں ہیں پر خدا سے جدا بھی نہیں ہیں ۔اللّه تعالیٰ ہمیں ان لوگوں کی محبّت عطا کرے ۔آمین