اقتباسات

تمام اہل وطن 23 مارچ بہت بہت مبارک ہو۔ سرپرست صاحبزادہ طلعت محمود گوہر

سرپرست عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان رجسٹرڈ
صاحبزادہ مرشد محترم جناب
طلعت محمودگوہرشاہی مدظلہ العالی کا خصوصی پیغام
23 مارچ وطن عزیز پاکستان کیلئے ایک تاریخ ساز دِن ہے
23مارچ کادِن صرف تقاریر اور تقاریب منعقد کرنے کا دِن نہیں بلکہ عملی طور پر وطنِ عزیز کی مضبوطی اور استحکام کیلئے کام کرنے کا تجدیدِ عہد کا دِن ہے
آج شبِ معراج کی رات تمام ذاکرین اللّہ کے حضور نوافل پڑہیں اور ذکرِ اِلٰہی کے حلقہ اپنی فیملی کے ساتھ روزانہ اپنے گھروں میں منعقد کریں اور اللّہ کی بارگاہ میں وبائی امراض کی سے قوم کی نجات کیلئے دعائیں فرمائیں
23 مارچ 2020 کا دِن ملک پاکستان کیلئے وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے اِسی طرح سے ایک قوم ایک ملّت بننے کا دِن ہے جس طرح سے یہ قوم 1940 میں ایک قوم بن کر ابھری اور اللّہ کے فضل وکرم سے فتح یاب ہوئی آج بھی انشاءاللّہ ہم متحد ہوکر اللّہ کے حضور دعا گو ہوں اور اس وبائی بیماری کو شکست دیں اور قانون نافظ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون فرمائیں بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اللّہ ہمارا حامی و ناصر
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن