اقتباسات

اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے جیسے اگلوں پر فرض ہوئے تھے کہ کہیں تمہیں پرہیزگاری ملے، ف۳۲۵) (183)

اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے جیسے اگلوں پر فرض ہوئے تھے کہ کہیں تمہیں پرہیزگاری ملے، ف۳۲۵) (183)

گنتی کے دن ہیں تو تم میں جو کوئی بیمار یا سفر میں ہو تو اتنے روزے اور دنوں میں اور جنہیں اس کی طاقت نہ ہو وہ بدلہ دیں ایک مسکین کا کھانا پھر جو اپنی طرف سے نیکی زیادہ کرے تو وہ اس کے لئے بہتر ہے اور روزہ رکھنا تمہارے لئے زیادہ بھلا ہے اگر تم جانو (184)

رمضان کا مہینہ جس میں قرآن اترا لوگوں کے لئے ہدایت اور رہنمائی اور فیصلہ کی روشن باتیں تو تم میں جو کوئی یہ مہینہ پائے، ضرور اس کے روزے رکھے اور جو بیمار یا سفر میں ہو تو اتنے روزے اور دنوں میں اللہ تم پر آسانی چاہتا ہے اور تم پر دشواری نہیں چاہتا اور اس لئے کہ تم گنتی پوری کرو اور اللہ کی بڑائی بولو اس پر کہ اس نے تمہیں ہدایت کی اور کہیں تم حق گزار ہو (185)

{پارہ نمبر 02، سورة البقرة، آیات 181 تا 185}

ان آیات کو اپنے قلب پر نقش کریں خداوند کریم ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین یارب العالمین۔

خداوندکریم ہمیں نبی کریم ﷺ کے صدقے قرآن مجید پڑھنے، سمجھنے، عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔ آمین یارب العالمین

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن