اللہ کے نیک بندے حاجت روائی فرماتے ہیں
اللہ کے نیک بندے حاجت روائی فرماتے ہیں
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ عزوجل کے کچھ بندے ہیں کہ اللہ تعالی نے انہیں حاجت روائی خلق کے لئے خاص فرمایا ہے ، لوگ گھبرا ئے ہوئے اپنی حاجتیں ان کے پاس لاتے ہیں ، یہ بندے عذاب الہی سے امان میں ہیں ۔
۳۵۶۸۔ عن انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : اذا اراداللہ عبدا بخیر صیرحوائج الناس الیہ ۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ جب کسی بندے سے بھلائی کا ارادہ فرما تا ہے تو اس کو لوگوں کامرجع حاجات بنا دیتا ہے ۔
۳۵۶۹۔ عن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہما قال :قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : اذا اراداللہ بعبد خیرا استعملہ علی قضاء الحوائج للناس ۔
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب اللہ تعالیٰ کسی بندہ سے بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اس سے مخلوق کی حاجت روائی کا کام لیتا ہے ۔
۳۵۷۰۔ عن انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : ان اللہ تعالیٰ یقول : انی لاھم باھل الارض عذابا ،فاذا نظرت الی عمار بیوتی والمتحا بین فی والمستغفر ین بالاسحار صرفت عذابی عنھم۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : رب العزت جل وعلا فرماتا ہے : میں زمین والوں پر عذاب اتارنا چاہتا
DONATE NOW
BOOK NAME:JAME UL AHADEES JILD 5
ہوں ،لیکن جب میرے گھر آباد کرنے والے ،اورمیرے لئے با ہم محبت رکھنے والے اور پچھلی رات کو استغفار کرنے والے دیکھتا ہوں اپنا غضب ان سے پھیر دیتا ہوں ۔
۳۵۷۱۔ عن مسافع الدئلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم :لولا عبادللہ رُکّع وصبیۃ رُضّع وبھا ئم رُتّع لصب علیکم العذاب صباًثم رص رصاً ۔
حضرت مسافع دئلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر نہ ہوتے اللہ تعالیٰ کے نمازی بندے ،اور دودھ پیتے بچے ،اور گھاس چرتے چوپائے تو بیشک عذاب تم پر بسختی ڈالا جاتا پھر مضبوط و مستحکم کردیا جاتا ۔
۳۵۷۲۔ عن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنھما قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : ان اللہ لیدفع بالمسلم الصالح عن مأئۃ اہل بیت من جیرانہ البلاء ۔
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنھما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیشک اللہ عزوجل نیک مسلمانوں کے سبب اس کے ہمسائے میں سو گھر والوں سے بلا دفع فرماتاہے ۔
۳۵۷۳۔ عن ابی الدرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم :من استغفرللمؤمنین والمؤمنات کل یوم سبعا وعشرین مرۃ کان من الذین یستجاب لھم ویرزق بھم اھل الارض۔
حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو ہرروز ستائیس بار سب مسلمان مردوں اور سب مسلمان عورتوں کے لئے استغفارکرے وہ ان لوگوں میں ہو جنکی دعا قبول ہوتی ہے اور ان کی برکت سے تمام اہل زمین
کو رزق ملتا ہے ۔
………… ( المعجم الکبیر للطبرانی، )