خبریں

عظیم الشان چادر شریف بسلسلہ عرس مبارک حضرت چھتن شاہ بخاری (حیدرآباد ) پاشا قاضی گدی نشین دربار عالیہ کی زیر صدارت منعقد کی گئی۔


عظیم الشان چادر شریف بسلسلہ عرس مبارک حضرت چھتن شاہ بخاری (حیدرآباد ) پاشا قاضی گدی نشین دربار عالیہ کی زیر صدارت منعقد کی گئی۔
جس میں خصوصی شرکت پیر صاحبزادہ حماد گوھر نہ فرمائی۔
مرکزی امیر انجمن سرفروشان اسلام حاجی یونس جمال ، مرکزی نشرواشاعت دانش لودھی،امیر ڈسٹرکٹ ملک ممتاز قادری، گدی نشین دربار سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی حاجی گلشن الہی، امیر حلقہ ذکر دربار ھذا ایوب بیگ و دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین اور اہل محبت نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز حمد باری تعالٰی سے کیا گیا۔ ملک کے معروف نعت خواں آغا گوہر علی ودیگر نے سید دوعالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول پیش کئے بعد از محفل چادر شریف کی رسم ادا کی گئی اور خصوصی دعا کی گئی۔
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان