خبریں

دادو کی جانب سے جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں محفل کا انعقاد


دادو (پ۔ر) عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام ضلع دادو کی جانب سے #جشن عیدمیلادالنبی صل اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کا پروگرام سینئیر ذاکر نظام الدین چنہ کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا، پروگرام میں خصوصی شرکت امیر سندھ
محترم جناب محمد فیصل قادری
محترم جناب حاجی یاسین مغل سابق امیرسندھ
جناب سائین شاھنواز ملاح
جناب بشیر احمد چانڈیو
جناب عبدالکریم جناب عاصم عثمان
جناب سہیل سیال اور جناب ابرار خشک
نےشرکت فرمائی
نعتؐ رسول مقبولؐ کے نظرانے ،جناب اویس رحمان، جناب قادرچنہ،جناب شوکت چارن، جناب میر توحید اور جناب صابر مُفيدچنہ نے پیش فرمانے کی سعادت حاصل فرمائی ، نظامت کے فرائض
جناب غلام رسول سولنگی نے ادافرمائے، نئےلوگوں کو ذکر قلب کی اجازت امیر دادو جناب کامران ملک نے عطافرمائی۔
محفل میں عوام النّاس کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی
خصوصی خطاب
محترم حاجی یاسین مغل نے فرمایا آپ کا کہنا تھا کہ حضور پاکؐ نے اسم اللّہ کی طاقت سے دنیا میں روحانی انقلاب برپا فرمایا۔
حضور علیہ الصلاة والسّلام کی ولادت باسعادت کی خوشیاں منانا اھل ایمان کا طریقہ رہا ہے عشق مصطفیؐ ایک انمول دولت ہیں جو ان خوشنصیبوں کو حاصل ہوتی ہے جو ہر وقت ذکر اللّہ اور ذکر مصطفیؐ میں مشغول رھتے ہیں انجمن سرفروشان اسلام پوری دنیا میں پیغام دی رہی کہ اپنے دلوں میں اللّہ کی محبت پیدا کریں ذکر اللّہ کے زدیعے تاکہ دلوں میں نور پیدا ہو ناموس رسالت صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کی بنیاد ہے ناموس رسالت صل اللّہ علیہ وسلم کے تحفظ کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے
آخر میں امت مسلمہ وطن عزیز پاکستان اور پاک افواج کیلئے خصوصی دعاءکیگئ

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان