دفاع پاکستان ریلی کراچی ڈویژن کے تحت نکالی گئی
دفاپاکستان ریلی
اظہاریکجہتی پاک فوج اورملک پاکستان سے اظہارِ محبت میں انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان کی جانب سے ایک عظیم الشان دفاعِ پاکستان ریلی
اتوار 11 مئ دوپہر 3 بجے آستانہ عالیہ شاہ فیصل سے براستہ شاہراہ فیصل تا کراچی پریس کلب نکالی گئی
زیرِقیادت
محمدحسیب قادری امیر کراچی
مہمانانِ_گرامی
حاجی یونس جمال قادری
مرکزی امیر انجمن ہٰذا
حاجی عابد قادری مرکزی نائب امیر
دانش لودھی مرکزی مشیر
سینئر ذاکرراشدشاھی نے
حیدرآبادسے ریلی میں خصوصی شرکت فرمائی
شرکاءِ ریلی نے تمام راستہ پر پاک فوج زندہ آباد پاکستان زندہ باد پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللّہ نعرہ سرفروش اللّہ ھو کے نعرے لگائے اور ساونڈ پر ملی نغموں نے شاہراہ پر سماع باندھ دیا عوام الناس نے سارے راستے ریلی میں شرکت فرماکر محبِ وطن ہونے اور پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کا عملی ثبوت دیا ریلی کا اختتام کراچی پریس کلب پر کیا گیا جہان پر قائدین نے خطابات فرمائے استقبالیہ عبدالستار قادری نائب امیر کراچی نے دیا جناب راشد شاھی نے فرمایا
انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان کا ہر کارکن اور بچّہ بچّہ اپنے ملک پاکستان کی سالمیت اور سلامتی کیلئے اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ضرورت پڑنے پر ہم اپنے ملک پاکستان کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ہم بھارت کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں عوام پاکستان اپنی پاک فوج کے ساتھ ہر محاز پر ساتھ کھڑی ہے اور ہم اپنی فوج کے شکر گزار ہیں جنہوں نے آپریشن بنیان المرصوص کرکے بھارتی جارحیت کا صرف منہ توڑ جواب ہی نہیں دیا بلکہ بھارت کو بھاری نقصان دیکر اسے جنگی جنون سے باز رہنے پر مجبور بھی کردیا یہ فرانس کے جنگی طیارے رافیل کو مار گرا کر پاک فوج نے عالمی سطح پر اپنی قابلیت کا لوہا منوا کر اسلامی ممالک کو نئی خوشی سے مالامال کردیا دشمن آپریشن بنیان المرصوص (سیسہ پلائی دیوار) سے گھبراگیا اور منہ چھپانے پر مجبور ہوچکاہے
فرانس یہ وہی ملک ہے جہاں پرہمارے آقا خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفٰی صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی بھی کیگئی تھی انکا رافیل طیارہ ہماری پاک آرمی نے گرا کر اس توہین کا بدلا بھی لیا ہے محمدحسیب قادری امیر کراچی نے فرمایا پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللّہ اور انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان کے سرپرستِ اعلٰی و بانی حضرت سیّدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالی کا مشن بھی فقط لاالہ الااللّہ ہے مرشدکریم نے کلمہ طیب کی جو بوٹی ہمارے دِلوں میں لگائی ہے وہ ہی مومن کی اصل معراج ہے اور پاکستان تا ابد قائم و دائم رہیے گا انشاء اللّہ اور آنے والے دور میں اقوام عالم کے فیصلے پاکستان کی ہاں اور نہ میں ہوں گے (فرمان مرشد) اور اولیاء اللّہ کے فرامین پاک وطن کی ترقی اور خوشحالی پر بے شمار ہیں انشاءاللّہ ہمارے ملک پاکستان اورہماری پاک فوج کو اللّہ پاک فتح یاب فرمارہاہے اور آئندہ بھی فتح یابی سے ہمکنار فرمائے گا عوام اپنی صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھے اور ہم غزہ اور فلسطین کے اپنے مسلمان بھائی بہنوں کیلئے بھی دعاگو ہیں اللّہ پاک انہیں بھی فتح و کامرانی نصیب فرمائے مسلمان قوم کے یہ سارے دشمن یہود و نصارا اپنے ناپاک عزائم میں کھبی کامیاب نہیں ہوںگے آخر میں مبین الدین قادری نے دعاخیرفرمائی_




















