, , ,

دربارحضرت لعل شہبازقلندرپرایک عظیم الشان محفل نعت وذکرالٰہی کا انقعاد

انجمن سرفروشان اسلام دادو کی جانب سے درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرپرایک عظیم الشان محفل نعت وذکرالٰہی امیرسہون شریف جناب عبدالکریم جمالی کی زیرصدارت منعقد کی گئی۔ محفل میں دادو کے نائب امیرغلام رسول سولنگی، مخدوم بلاول کےامیرممتازلانگاہ، نشرواشاعت بشیرچانڈیواوردادو کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

, ,

جگرگوشہ مرشد پاک عزت مآب جناب حضورشانی بابا رح کے مزاراقدس پرمحفل پاک

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان حیدرآباد
ماہانہ محفل نعت وذکرالٰہی جگرگوشہ مرشد کریم حضرت سیدنا ریاض احمد گوھرشاہی مدظلہ عالی جناب عزت مآب جناب شانی بابا رح کے مزاراقدس پرمنعقد کی گئی۔ جس میں سرفروش ذاکرین کی بھرپورتعداد نےشرکت کی۔

, ,

ملیر زون کراچی میں بسلسلہ چہلم سیّد الشہدائے کربلا و رُفقاء کربلا علیہ السّلام وماہانہ گیارویں شریف کی محفل نعتؐ و ذکرِالٰہی

انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی کے الریاض زون ملیرمیں بسلسلہ چہلم سیّد الشہدائے کربلا ورُفقا کربلاعلیہ السّلام و ماہانہ گیارویں شریف کی محفل نعتؐ وذکرِالٰہی، عرس حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللّہ علیہ، عرس شاہ عبدالطیف بھٹائی رحمۃ اللّہ علیہ ، عرس اعلّی حضرت مجدد دین وملّت شاہ احمد رضا خاں فاضل بریلوی رحمۃ اللّہ علیہ کی نسبت سےعظیم الشان محفل ترتیب دی گئی۔
ملیرزون کے معروف نعت خواں حضرات نے حمدِ باری تعالٰی نعتِ رسولِ مقبول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم ومنقبت غوث الاعظم رحمۃ اللّہ علیہ منقبت مولا علی علیہ السّلام اورمنقبتِ امامِ عالی المقام امام حسین علیہ السّلام اورقصیدہ مرشدی پیش فرمائے۔ اولیاءاللّہ کی روحانی تعلیمات بیان کی گئیں۔ فضائل ذکرِقلب بیان کئے گئے نئے آنے والے ساتھیوں کومرشد کریم کے اذن یافتہ محمد اسحاق قادری صاحب نے ذکرِقلب عطا فرمایا۔
اعلٰی حضرت کا لکھا ہوا مشہورِزمانہ سلام مُصطٙفٰی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام پیش کیا گیا۔ آخرمیں بارگاہِ شہدائے کربلا کی شان میں سلامِ عقیدت پیش کیاگیا۔
فاتحہ خوانی اوردعا پرمحفل کا اختتام کیا گیا۔
لنگرامام حسین علیہ السلام حلیم کا انتظام کیاگیا۔ بعد ازمحفل ملیرکے سینیئرذاکرین نے عبدالستارقادری کی زیرِنگرانی اجلاس منعقد کیا۔ جس میں جشنِ عید میلادالنبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی تیاری١١ ربیع الاوّل کی مشعل بردارریلی کے حوالے سے کمیٹیاں اورپروگرام ترتیب دیئے گئے۔ ١١ ربیع الاوّل کی مشعل بردار ریلی کے حوالے سے کمیٹیاں اور پروگرام ترتیب دیئے گئے۔

, ,

آستانہ عالیہ گجرات پرماہانہ پندرہویں شریف کی محفل کا انعقاد

آستانہ عالیہ گجرات پرماہانہ پندرہویں شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ذاکرین نے شرکت فرمائی اورکیک کاٹا گیا۔

, ,

سینئرکارکن دادونظام الدین چنہ کو بہترین حسن کارکردگی پرشیلڈ پیش کی گئی

انجمن سرفروشان اسلام دادو کی جانب سے شاندارتقریب، نظام الدین چنہ سال کا بہترین ایوارڈ دیا گیا۔
دادو انجمن سرفروشان اسلام دادو کی جانب سے آستانہ عالیہ دادوپر ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں علامہ حاجی یاسین مغل نے بطورمہمان خاصی شرکت کی۔ تقریب میں سینئرکارکن نظام الدین چنہ کو بہترین حسن کارکردگی پرشیلڈ پیش کی گئی۔
اس کے بعدعلامہ حاجی یاسین مغل نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں فیصل قادری، فرزند شاھ، کامران ملک، نظام الدین چنا عبدالکریم جمالی۔ غلام رسول سولنگی اوربشیرچانڈیو نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب یاسین مغل صاحب نے کہا کہ حضورپاک ﷺ رحمت العالمین ہیں۔ انجمن سرفروشان اسلام ایک روحانی تحریک ہے جس کا مقصد دین اسلام کا حقیقی پرچارکرنا ہے۔ ہم ہررنگ نسل قوم اورمذھب کواللہ پاک کی محبت کا پیغام دے رہے ہیں۔ آخرمیں ملک پاکستان کے امن اورسلامتی کی لیے خصوصی دعا کی گئی۔

, ,

آستانہ عالیہ لاھورمیں ماہانہ پندرھویں شریف کی محفل پاک

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان لاہور
ماہانہ پندرھویں شریف کی محفل آستانہ عالیہ لاھورپرانعقاد پذیر ہوئی۔ اس موقع پرلاہورکے امیراوران کی کابینہ اورسرفروش ذاکرین نے شرکت کی۔

, ,

آستانہ عالیہ فیصل آباد پرماہانہ پندرھویں شریف (جشنِ شاھی) کے سلسلہ میں محفل پاک

انجمن سرفروشانِ اسلام فیصل آباد کے زیرِاہتمام آستانہ پرماہانہ پندرھویں شریف (جشنِ شاھی) کے سلسلہ میں محفل پاک منعقدکی گئی۔

, , ,

دربارمرشد پاک ماہانہ پندرھویں شریف و اجتمائی درودؐ شریف کی محفل

المرکزروحانی کوٹری شریف ماہانہ پندرھویں شریف واجتمائی درودؐ شریف محفل نعتؐ وذکرِاِلٰہی بسلسلہ عرس مبارک حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی رحمت اللّہ علیہ خصوصی خطاب صاحبزادہ مرشد کریم محترم جناب حماد ریاض احمد گوھرشاہی مدظلہ العالی محترم جناب اعجازمیمن صاحب (سابقہ مرکزی امیر) مرکزی مشیر حاجی یونس جمال محترم جناب حاجی یاسین مغل (امیر سندھ) واراکین سندھ علاقائی امیران وذاکرین نے بھرپوراندازمیں شرکت فرمائی۔
محفل کا اختتام پرنئے آنے والے لوگوں کوصاحبزادہ حماد ریاض نے ذکرِقلب کا اِذن عطا فرمایا اورحلقہ ذکرِاللّٰہ کا منعقد کیاگیا۔ درودؐ سلام کا نزرانہ فاتحہ خوانی دعا پرمحفل کا اختتام کیا گیا۔
عوام النّاس کیلئے لنگر کا خاص انتظام کیاگیا۔

نماز مغرب ادا کی جارہی ہے
دربار حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ عالیہ پر حاضری کے مناظر
صاحبزادہ مرشد کریم جناب حماد ریاض گوہر شاہی مدظلہ علیہ خصوصی خطاب
, ,

گیارہویں شریف دادو کی مختلف اخباروں میں کوریج

گیارہویں شریف دادو کی مختلف اخباروں میں کوریج

, ,

چوہدری گلفام صاحب کی رہائش گاہ پرمحفل نعت وذکرالٰہی

انجمن سرفروشان اسلام ڈالہ واہگہ شیخوپورہ میں محفل نعت وذکرالٰہی چوہدری گلفام صاحب کی رہائش گاہ پرمنعقدکی گئی۔ جس میں ڈالہ واہگہ اورمریدکے کے ذاکرین نے شرکت کی۔

All rights reserved 2018 Copyright - Anjuman Safroshan e Islam