, ,

ملیر زون کراچی میں بسلسلہ چہلم سیّد الشہدائے کربلا و رُفقاء کربلا علیہ السّلام وماہانہ گیارویں شریف کی محفل نعتؐ و ذکرِالٰہی

انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی کے الریاض زون ملیرمیں بسلسلہ چہلم سیّد الشہدائے کربلا ورُفقا کربلاعلیہ السّلام و ماہانہ گیارویں شریف کی محفل نعتؐ وذکرِالٰہی، عرس حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللّہ علیہ، عرس شاہ عبدالطیف بھٹائی رحمۃ اللّہ علیہ ، عرس اعلّی حضرت مجدد دین وملّت شاہ احمد رضا خاں فاضل بریلوی رحمۃ اللّہ علیہ کی نسبت سےعظیم الشان محفل ترتیب دی گئی۔
ملیرزون کے معروف نعت خواں حضرات نے حمدِ باری تعالٰی نعتِ رسولِ مقبول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم ومنقبت غوث الاعظم رحمۃ اللّہ علیہ منقبت مولا علی علیہ السّلام اورمنقبتِ امامِ عالی المقام امام حسین علیہ السّلام اورقصیدہ مرشدی پیش فرمائے۔ اولیاءاللّہ کی روحانی تعلیمات بیان کی گئیں۔ فضائل ذکرِقلب بیان کئے گئے نئے آنے والے ساتھیوں کومرشد کریم کے اذن یافتہ محمد اسحاق قادری صاحب نے ذکرِقلب عطا فرمایا۔
اعلٰی حضرت کا لکھا ہوا مشہورِزمانہ سلام مُصطٙفٰی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام پیش کیا گیا۔ آخرمیں بارگاہِ شہدائے کربلا کی شان میں سلامِ عقیدت پیش کیاگیا۔
فاتحہ خوانی اوردعا پرمحفل کا اختتام کیا گیا۔
لنگرامام حسین علیہ السلام حلیم کا انتظام کیاگیا۔ بعد ازمحفل ملیرکے سینیئرذاکرین نے عبدالستارقادری کی زیرِنگرانی اجلاس منعقد کیا۔ جس میں جشنِ عید میلادالنبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی تیاری١١ ربیع الاوّل کی مشعل بردارریلی کے حوالے سے کمیٹیاں اورپروگرام ترتیب دیئے گئے۔ ١١ ربیع الاوّل کی مشعل بردار ریلی کے حوالے سے کمیٹیاں اور پروگرام ترتیب دیئے گئے۔

, ,

صاحبزادہ مرشد کریم جناب طلعت محمود گوھرشاہی مدظلہ عالی کی سالگرہ کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن
ماہانہ اجتماعی درود شریف کی محفل کے بعد سرپرست صاحبزادہ مرشد کریم عزت مآب جناب طلعت محمود گوھر شاہی مدظلہ عالی کی سالگرہ کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پرکراچی ڈویژن کے امیران وعہدیداران۔ کراچی کے تمام ذونزکے امیران وعہدیداران اور سرفروش کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

, ,

مرکزی آستانہ کراچی شاہ فیصل پرماہانہ اجتماعی درود شریف کی محفل کا انعقاد

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن
مرکزی آستانہ کراچی شاہ فیصل پرماہانہ اجتماعی درود شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔
ماہانہ اجتماعی درود میں بانی وسرپرست اعلٰی عزت مآب حضرت سیدنا ریاض احمد گوھرشاہی مدظلہ عالی کا خصوصی خطاب پروجیکٹرپردکھایا گیا۔
محفل پاک کی صدارت کراچی ڈویژن کے امیرعبدالسلیم گوھرنے کی۔
کجایی شریف جناب رفیق رحمان نہ پیش کی، امیرحلقہ کے فرائض علامہ مولانا اکبرخاصخیلی نے ادا کیے۔
اس موقع پرکراچی ڈویژن کے عہدے دران اورتمام ذونزکے امیران وعہدیداران اورسرفروش کارکنان نے بھرپورتعداد میں شرکت کی۔
اورآخرمیں دعا کی گئی کہ اللہ تبارک وتعالی کی ذات پاک اپنے پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے ہمیں اس مشن میں بڑھ چڑھ کر کام کرنے کی ہمت اورتوفیق عطا فرمائے۔ سرکار پاک کے اس مشن کو گلی گلی کوچہ کوچہ عام کرنے کی ہمت عطا فرمائے اور پاکستان کو دشمنوں کے شرسے محفوظ فرمائے بالخصوص کشمیرکو جلد ازجلد آزادی عطا فرمائے ہماری افواج پاکستان کو دشمنوں کےمقابلہ میں برتری عطا فرمائے اوراس کوکامیابی اورکامرانی عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

, ,

کورنگی زون کراچی میں عظیم الشان محفل نعت بسلسلہ گیارہویں شریف

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کورنگی زون کراچی میں عظیم الشان محفل نعت بسلسلہ گیارہویں شریف اسٹیج پروگرام کا منعقد کیا گیا۔
کمپیئرنگ کے فرائض محمد علی، قاسم صاحب، اسلم صاحب نے انجام دیئے۔
جناب چیف رفیق الرحمان صاحب نےنئے آنے والے لوگوں کوذکر قلب کی اجازت دی۔ اور دعا جناب تسلیم قادری صاحب نہ کی محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران کریم و فرقان حمید سے کیا گیا۔ حمد باری تعالیٰ پیش کی گئی۔ آقا دوجہاں نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کیئےگئے۔ اورحضورغوث پاک کی شان میں منقبت پیش کی گئی۔ محفل کے آخرمیں ذکرالٰہی کی محفل اور صلوۃ و سلام پیش کیاگیا اوردعا کی گئی۔ اللہ تبارک و تعالٰی کی ذات مبارکہ ہمیں نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے اس مشن میں بڑھ چڑھ کرکام کرنے کی ہمت اورتوفیق عطا فرمائے اورمرشد پاک کے اس مشن کو ہرخاص وعام تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے اورپاکستان کو دنیا کی تمام مصیبتوں اورآفتوں محفوظ فرمائے۔ کشمیر کے لوگوں کو جلد ازجلد آزادی کی نعمت سے نوازے۔
آمین یا رب العالمین

, ,

کراچی ڈویژن کے تحت اورنگی ٹاؤن میں اجلاس منعقد کیا گیا

گیارویں شریف وربیع الاول کے سلسلے میں کراچی ڈویژن کے تحت ایک اہم اجلاس اورنگی ٹاؤن میں منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت کراچی ڈویژن کے امیرعبدالسلیم گوھرنے کی۔ اس موقع پرکراچی ڈویژن کے عہدیدران اورنگی ٹاؤن کے زون امیراورعہدے داران نے شرکت کی۔

, ,

امیرِکراچی جناب عبدالسلیم قادری اورڈویژن کیبنٹ کا ملیرآستانہ پرجنرل اجلاس

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام الریاض زون ملیر کراچی۔
امیرِکراچی محترم جناب عبدالسلیم قادری اورڈویژن کیبنٹ کا
ملیرآستانہ پرجنرل اجلاس، تنظیمی اموّرپرگفتگواورالریاض زون ملیر کے سینئرذاکرمحترم جناب اخترحسین قادری کوامیرکراچی کی جانب سےملیرزون کا نیا امیرمقرّرکیا گیا

, ,

آستانہ عالیہ ملیرمیں محفل نعت و ذکراِلٰہی بسلسلہ شہدائےانجمن سرفروشان اسلام

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام الریاض زون ملیر کراچی۔
آستانہ عالیہ ملیرمیں ماہانہ محفل گیارہویں شریف نعتﷺ وذکر اِلٰہی بسلسلہ شہدائے انجمن سرفروشان اسلام منعقد کی گئی۔

, ,

جناب فرحان صاحب کی رہائش گاہ محفل نعتؐ و ذکراِلٰہی

الریاض زون ملیرکراچی محفل نعتؐ و ذکراِلٰہی کی روحانی تبلیغی محفل جناب فرحان صاحب کی رہائش گاہ ملیر15 بکرا پیڑی روڈ پرمنعقد کی گئی۔ جس میں شاہ لطیف زون کے ذاکرین نے بھی شرکت فرمائی اورمرشد کریم حضرت سیّدناریاض احمد گوھرشاہی مدظلہ العالی کے روحانی وعرفانی مشن کوعوام النّاس میں متعارف کرایا گیا۔ ذکرِقلب کی اہمیت اورطریقہ ذکرِقلب بتایا گیا۔

, ,

ربیع الاول کے سلسلے میں صدر زون میں میٹنگ کا انعقاد

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت ربیع الاول کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس صدرزون میں منعقد کیا گیا۔
اس موقع پرکراچی ڈویژن کے ممبران اورصدرزون کے ممبران نے شرکت کی ۔

, ,

جناب ڈاکٹرسلیم قادری صاحب کی رہائش گاہ پرمحفل نعتؐ وذکرِالٰہی بسلسلہ شہدائے کربلا امام حسینؑ ورفقہ

محفل نعتؐ وذکرِالٰہی بسلسلہ شہدائے کربلا امام حسینؑ ورفقہ کربلا محترم جناب ڈاکٹرسلیم قادری صاحب کی رہائش گاہ پرمنعقد کی گئی۔ عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام الریاض زون ملیر کراچی

All rights reserved 2018 Copyright - Anjuman Safroshan e Islam