, , ,

انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کامہدی فاؤنڈیشن سے کوئی تعلق نہیں

انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کامہدی فاؤنڈیشن  سے کوئی تعلق نہیں

IMG-20190717-WA0045 IMG-20190717-WA0044

, , ,

المرکز روحانی کوٹری شریف میں گیارہویں اور پندرویں شریف کی محفل پاک

المرکز روحانی کوٹری شریف میں گیارہویں اور پندرویں شریف کی محفل پاک

IMG_20190623_163823 IMG_20190623_163804 IMG-20190622-WA0091

, , , , ,

المرکزی روحانی کوٹری شریف میں جشن شاھی کی پروقارتقریب

سالانہ عظیم الشان جشنِ شاہی مرکزی پروگرام درباراقدس سلطان الفقراء حضرت سیّدناریاض احمدگوھرشاہی مدظلہ العالی المرکزِ روحانی اللّہ ھو پہاڑی آستانہ عالیہ انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان کوٹری شریف میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیاگیا. خصوصی شرکت چیئرمین سپریم کونسل صاحبزادہ مرشد کریم محترم جناب طلعت محمودگوھرشاہی مدظلہ العالی، رکن سپریم کونسل صاحبزادہ مرشدکریم محترم جناب حماد ریاض احمدگوھرشاہی مدظلہ العالی، صاحبزادہ مرشدکریم محترم جناب غفران ریاض گوھرشاہی مدظلہ العالی، محترم جناب مزمّل طلعت گوھرشاہی، محترم جناب طلحہ طلعت گوھرشاہی، محترم جناب روباز طلعت گوھرشاہی، محترم جناب فرقان غفران ریاض گوھرشاہی، محترم جناب منیب الریاض حمادریاض گوہرشاہی، محترم جناب محمد اعجاز میمن (عالمی مرکزی امیر) محترم جناب وحید انور قادری (عالمی مرکزی نائب امیر) محترم جناب ملک یونس جمال (مرکزی نشرواشاعت) محترم جناب حاجی یاسین مغل (امیر سندھ) محترم جناب محمدفیصل قادری (نائب امیرسندھ) محترم جناب شبیر قادری (سربراہ آل فیتھ اسپریچوئل موومنٹ) محترم جناب ڈاکٹرجاوید قادری (نشرواشاعت صوبہ پنجاب) محترم جناب ندیم یوسف صوبائی نشرواشاعت سندھ محترم جناب اطہر حسین بخاری(امیر پنجاب) عبدالسلیم گوہر (امیر کراچی) سندھ اور پنجاب کے علاقائی امیران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت فرمائی۔14 اور 15 رمضان المبارک کی درمیانی شب محفل سماع اور دربار شریف سلطان الفقراء حضرت سیّدناریاض احمد گوہرشاہی مدظلہ العالی کے غسل شریف کی تقریب منعقد کی گئی، 15 رمضان المبارک جشنِ شاہی محفل نعتؐ و ذکرِ اِلٰہی کی تقریب کاآغاز 4 بجے تلاوت کلام پاک سے کیاگیا حمد باری تعالٰی اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کے نزرانے پیش کئے گئے باگاہِ مولا علیؑ اوربارگاہِ غوث الوریٰ میں منقبت اور بارگاہِ مرشدی میں قصائد کے نذرانے پیش کئے، محمدعلی قادری نے کمپیئرنگ کے فرائض انجام دئیے، خصوصی خطاب رکن سپریم کونسل صاحبزادہ حمادریاض گوھرشاہی نے فرمایا آپ نے فرمایا چند موضوع آپ تک پہنچانے ہیں زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں پچھلی دفعہ بھی میں نے شروع اسی سے کیا تھا کب سانس نکل جائے کوئی بھروسہ نہیں ہم سب کوئی امرت پی کر نہیں آئے ہمیں جو سانس آج میسر ہے کم از کم اسی سانس کو مرشد کے حوالے کردیا جائے تاکہ جب روز محشر اٹھا یا جائے گا اور پوچھا جائے گا بتاؤ اس کا آخری عمل کونسا تھا تو بتایا جائے گا یہ مرشد سے وابستہ مرشد کی یاد میں تھا اب آگے وہ مرشد ہے کہ وہ تمہیں کس طرف لے کر جائے گا اب ایک واقعہ بیان کرتا چلوں جو سینئر ساتھی ہیں جنہوں نے داداجی کے ساتھ حج کیا ہے یا عمرہ کیا ہے شاید ان کے علم میں ہوگا لیکن جنہوں نے نہیں کیا ان کو میں یہ واقعہ سنانا چاہتا ہوں یہ واقعہ محض واقعہ ہے لیکن ہمارے لئے ہدایت ہے واقعہ کیا ہے جب داداحضور حج کے لیے گئے وہاں سے واپسی آئے تو آپ کی کیفیت بدلی ہوئی تھی دادا جی حضور ہم اور سرکار شاہ صاحب بیٹھے ہوئے ہیں جو آج ہمارا ہمارے مرشد والد کے ساتھ پیرومرشدکا سلسلہ ہے اس وقت خالصتن ایک باپ اور بیٹا بیٹھا ہوا تھا یعنی کہ داداحضور اپنے بیٹے ریاض احمدگوھر شاہی کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے دادا حضور ہمکلام ہوئے اور کہنے لگے جب میں کعبہ میں پہلی دفعہ گیا وہاں باہر بلڈنگ ہے جو لوگ گئے ہوئے ہیں ان کو پتہ ہے جیسے ہی اندر داخل ہوئے جب پہلی نظر کعبہ شریف پر پڑی تو وہ لمحہ ایسا ہوتا ہے کہ دیکھ کر بیان کیا جا سکتا ہے سوچ کر بیان نہیں کیا جاسکتا قبلہ دادا جی حضور کہتے ہیں جب میری پہلی نظر کعبہ شریف پر پڑی تو ایک سیکنڈ کا ایک ہزارواں حصہ ہوگیا اور اس ایک ہزارویں حصے میں میری پوری زندگی کے گناہ میری پوری زندگی کے جھوٹ میری پوری زندگی کے ثواب میری پوری زندگی کی کرامتیں میری پوری زندگی کی عبادات سب کھل کھل کر سامنے آگئی ہرایک چیز اسی طرح سے جیسے ٹفن میں کھانا پروسا جاتا ہے اور میں سوچنے لگا مجھے وہاں سے ایسی آواز محسوس ہوئی اے فضل حسین میرے لیئے کیا لائے میرے پاس یہ چند چیزیں لے کر آئے ہو یہ دنیا داری یہ چند سو اب یہ گناہ اور یہ چند عبادتیں یہ میرے لئے لائے ہو قبلہ دادا جی حضور فرمانے لگے میری آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے میں سوچنے لگا واقعی میں نے کتنی زندگی گزاری قبلہ اباجی حضور کا ایک واقعہ ہے وہ بھی چند لوگوں کو پتہ ہے حضرت خواجہ معین الدین چشتی سنجری اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے دربار کا جو معاملہ گورنمنٹ کے حوالے ہو رہا تھا اندرونی طور پر وہ کیس دادا جی حضور نے لڑا تھا اور آج بھی بہت دربار ان کے ورثاء کے پاس ہے تو یہ امتیاز بھی دادا جی حضور کو حاصل ہے دادا جی حضور کہتے ہیں میں وہ سب امتیاز بھول گیا جب کعبے کو دیکھا تو میرے سامنے چھوٹی چھوٹی چیزیں اس طرح سے کھل کر سامنے آگئی شاید آج میرا فیصلہ انہی چیزوں پر کیا جائے گا دادا جی کہتے ہیں میری آنکھوں سے آنسو نکل گئے میں کعبہ کا طواف کرتا گیا اور میرے آنسو نکلتے گئے اور مجھے بہت شرمندگی ہوئی کہ آج میں رب کے در پہ آیا ہوں اور انفرادی طور پر میں لایا گیا ہوں میں سوچنے لگا پتا نہیں بخشش ہوگی یا نہیں پھر جب میں مدینے شریف گیا اور جب میں مدینہ منورہ میں روضہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جالیوں کے سامنے کھڑا ہوا تو میری کیفیت وہی تھی اللہ کے گھر میں گیا ہو تو اتنے حساب و کتابیات آگئے ابھی حساب دیے نہیں صرف یاد کیے ہیں تو میں اتنا خوفزدہ ہوگیا ہوں اسی خوف سے جب میں روضہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی جالیوں کے سامنے کھڑا ہوا تو اچانک جیسے کسی نے تھپکی دی ہو اے فضل حسین پریشان کیوں ہو رہے ہو اب تم مقصد کے لئے آئے ہو سوچیں آنکھیں بند کرکے مدینہ منورہ کا تصور کرکے روزہ نبی کی جالیوں کاتصورکرکے جبکہ آپ کے تمام تر گناہ آپ کے ساتھ کھڑے ہوں اور کوئی آئے اور کہے ہم ہیں نہ ہم مغفرت کر دیں گے نہ روزے محشر کیا پریشانی ہے۔ تم تو گوہرشاہی کے والد ہو تمہیں کس چیز کا خوف ہے۔ اب سوچئے ہم میں سے بیشتر لوگ تو مکہ مدینہ نہیں جا پائے تو جو کیفیت دادا جی حضور نے محسوس کی اور جو ان کو وہاں پر تسلّی ملی کیا وہ ہمیں یہاں پرتسلیاں مل رہی ہیں۔ کیا ہم مرشد کے در پر جب آتے ہیں تو کیا ہمارا اندر مرشد کو دیکھ کر یہ کہتا ہے مرشد میں تیرے پاس کیا لے کر آیا ہوں ہم اپنے کاروبار اپنی دنیا داری اپنے گھر بار اپنے بیوی بچے چھوڑ کر مرشد کے در پرآتے ہیں کبھی سوچا تم اپنے مرشد کے پاس کیا لائے ہو۔ ایسا کون سا عمل کرکے آئے ہو کہ تم مرشد کے سامنے سرخرو ہو سکو۔ کوئی ایسا عمل اگر آپ انفرادی طور پر سوچیں گے میں اپنے گریبان میں جھانکوں تو مجھے نہیں لگتا کہ اس سٹیج پر کھڑا ہوکے تقریر کا حقدار ہوں مرشد کریم حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی مدظلہ عالی نے فرمایا ہم نے اللہ سے کچھ وعدے لیے ہیں۔ جو ہمارا مرید ہوگا وہ جنگلوں میں نہیں جائے گا دوسرا وہ مجذوب نہیں ہوگا یعنی کے پاگل ہو کر کپڑے پھاڑ کر ننگ دھڑنگ نہیں گھومے گا یعنی مجذوبانہ کیفیت میں نہیں آئے گا اور تیسرا یہ کہ وہ بھیک نہیں مانگے گا۔ مرشد کریم فرماتے ہیں ہم نے اللہ سے تین وعدے لیے تو اللہ نے بھی ہم سے ایک وعدہ لیا۔ تاج سلطانی پہنایا جاتا ہے تو راضیہ مرضیہ کے مقامات پر بندہ پہنچ جاتا ہے اور وہاں پر پھر وعدے لیے جاتے اور دیے جاتے ہیں تو اس موقع پر اللہ نے ایک وعدہ حضرت ریاض احمد گوھر شاہی جو تمہارا مرید ہوگا اس کے لئے بھی ایک شرط ہے کہ وہ خود بھی اللہ کا ذکر کرے گا اور اللہ کے ذکر کی تبلیغ بھی کرے گا ہم نے جو وعدے کئے ہیں ہم اس پر پورا اتریں گے۔ غوث اعظم حضرت سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے بھی اللہ سے ایک وعدہ لیا تھا میرا مرید بغیر حساب کتاب کے جنت میں جائے گا اور میں اپنا مرید اس کو مانتا ہوں جو ذاکر ہوگا یعنی کے ذکر قلب اس کا چلتا ہو گا۔ ساتھی جو ذاکر مرشد کے نام کا دم بھرتے ہیں لیکن گھروں میں اکیلے بیٹھ کر مسجدوں میں بیٹھ کر انفرادی طور پر درگاہوں اور مزارات پر جا کے انفرادی طور پر اللہ کا ذکر کرتے ہیں اور ذکر کی دعوت نہیں دیتے جان لیجئے کہ وہ فقط غوث پاک کے مرید ہیں وہ گوھر شاہی کے مرید نہیں ہیں۔ گوھر شاہی کا مرید وہی ہو سکتا ہے جو خود بھی ذکر کرے اور دوسروں کو بھی ذکر کی دعوت دے اور ذکر کی تبلیغ کرے یقین کرو گوھر شاہی تم کو بندہ نہیں بندہ نواز بنانے آئے ہیں غریب نہیں غریب نواز بنانے آئے ہیں بھیک منگوانے کے لیے نہیں آئے۔ میں آج دیکھ رہا ہوں ان لوگوں کو جو سرکار کو بہت ارفع و اعلٰی مانتے ہیں مان رہے ہیں وہ لوگ بھیک بھی مانگ رہے ہیں اور ریاضت کی غرض سے چلہ وضائف کے چکروں میں بھی پڑے ہوئےہیں۔ گوھرشاہی کا مرید اللہ کے سامنے دامن پھیلائے گا کسی کے سامنے کسی کے آگے نہیں پھلائے گا۔ موضوع تو بہت ہیں مگر وقت اجازت نہیں دیتا ہمارے مرشد نے ہم کو ایک ذکر کی تسبیح میں پرویا جب تک ہم اللہ کا ذکر کرتے رہے ہم میں نور رہا اور جب ہم نے اللہ کا ذکر کرنا چھوڑ دیا تو کوئی یونس ملعون والا ہوگیا تو کوئی آفتاب پنڈی والا ہوگیا تو کوئی چاچا پرویز والا ہوگیا تو کوئی اور کسی من گھڑت خودساختہ فرقہ میں چلا گیا کیوں کہ تمہارے دلوں سے اللہ کا نور نکل رہا ہے یقین کرو یہ گواہی دی تھی حق کی جو تمہیں ایک جگہ اکٹھا کرکے رکھا ہوا تھا جب تم نے اس حق کو کھونا شروع کیا تمہارے اندر شیطان بس گیا وہ اپنے آقاؤں کے پاس تم کو لے کر جا رہا ہے۔ تم اپنے اندر اتنا نور پیدا کرو کہ اپنے آقا کو پہچانو اپنے آقا کی مانو اپنے آقا کے بن کے رہو الگ الگ ہو جاؤ گے تو جس طرح سے جو بکری اپنے ریوڑ سے الگ ہو جاتی ہے جنگل میں وہ بھیڑیے کا شکار ہوجاتی ہے اسی طرح سے امت مسلمہ جب فرقوں میں تقسیم ہوئی توکفارکے ہاتھ لگ گئی آج اگر گوھر شاہی والے تقسیم ہو جائیں گے تو انہیں شکاریوں کے ہاتھ میں آ جائیں گے تو میرے عزیز دوستو اپنے آپ کو اور اپنے ایمان کو بچاؤ یونس ملعون اور اس کی نام نہاد جماعت مہندی فاؤنڈیشن یہ شیطانی ٹولہ ہے یہ دجّالی ٹولہ ہے یہ تمھارے ایمان کھا رہا ہے روایتوں میں آتا ہے کہ پہلے کربلا میں ایمان بچایا گیا تھا اور جسموں کی قربانی دی گئی تھی اور جب کربلا اپنے آپ کو دہرائے گی تو چند بدعقیدہ لوگ اپنے جسم بچائیں گے اور اپنے ایمان و کی قربانی دیں گے آج جان لو جو حق بولنے سے ڈر رہے ہیں کہیں ایسا تو نہیں جسم بچا رہے ہیں اور اپنا ایمان ضائع کر رہے ہیں۔ تم اپنا ایمان بچاو رب کی ذات تمہارا جسم بھی بچائے گی تمہارا گھر بار بھی بچائے گی جو ذاکرایمان سے دور ہوتا جا رہا ہے مشن سے دور ہوتا جا رہا ہے وہ اس یونس ملعون کا شکار ہوتا جا رہا ہے کیوں؟ کیوں کہ تمہارے دل سے اللہ کے ذکر کا نور نکلتا چلا جا رہا ہے اور تم شیطان کا شکار ہوتے جارہے ہو اور اس دور کا موجودہ شیطان یونس ملعون ہے۔

سرکار مرشد کریم ریاض احمد شاہی مدظلہ عالی نے فرمایا تھا کہ جب ہم لال باغ میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے تھے لاالہ اللہ محمدرسول اللہ کا ورد کرتے تھے تو یہ شیطان جسم میں سے نکل کر دور بیٹھ جایا کرتا تھا کیوں کہ یہ کلمہ شریف کی ضرب کو برداشت نہیں کر پاتا۔ آج کس یونس ملعون شیطان نے ہمیں ذکر الٰہی سے دور کردیا۔ اس کلمے سے دور کردیا کہ جو کلمہ پڑھنے سے شیطان دور بھاگتا تھا۔ شیطان کو چوٹ لگتی تھی خود ساختہ ذکرخود ساختہ کلمہ خود ساختہ عقیدہ۔ جان لو یہ جس تعلیم کے اندر مرشد کی محبت نہ رہے گی وہ اس تعلیم میں نور نہ رہے گا وہ تعلیم ختم ہو جایا کرتی ہے اگر تم نے تیس سال بھی لگا دیے اور مرشد کی تعلیمات سے الگ ہوگئے مرشد کی تعلیمات کو چھوڑ کر خود ساختہ تعلیمات کی طرف چل پڑے اللہ کا ذکر چھوڑ دیا تو تم ان صفوں میں چلے جاؤ گے جس کے لیے کہتے ہیں کہ یزید کی تعریف ایک شخص کر رہا تھا بہت اچھا ہے یہ بہت اچھا ہے کہنے لگے میں نےاس کو کہا یا اللہ اس کو روزقیامت میں یزید کے ساتھ اٹھانا۔ وہ بولا یار یہ کیا کہہ دیا میں بولا اللہ فرماتا ہے روزہ محشر ہر شخص اپنے آقا اپنے امام کے ساتھ ہوگا آج تو یزید کی تعریف کر رہا ہے تو اللہ تجھے یزیدیوں میں اٹھائے گا آج میں کہتا ہوں جو کسی بھی بات پر مرشد کا بہانہ بنا کرمرشد کی عظمت کا بہانہ بنا کر یونس کی جانب رخ کر رہے ہیں اللہ ان کو بھی یزیدیوں میں اٹھائے گا۔ فقط والسلام حماد ریاض احمدگوھر شاہی۔ ذکر الٰہی کا حلقہ منعقد کیا گیا ذکر کے فرائض چیئرمین سپریم کونسل صاحبزادہ جناب طلعت محمود گو ھر شاہی مدظلہ العالی نے ادا فرمائے، مناجات غوثیہ سرکارغوث الاعظمؓ اور خصوصی دعا سیدنا ریاض احمد گوھر شاہی مدظلہ العالی منعقد کی گئی۔ طاری اور لنگر کا بڑے پیمانے پر انتظام کیا گیا دودھ شربت کی سبیلیں لگائی گئی

IMG-20190520-WA0116 IMG-20190520-WA0037 IMG-20190520-WA0019

FB_IMG_1559029205613

IMG-20190522-WA0004FB_IMG_1558542007571FB_IMG_1558542011072FB_IMG_1558542020633FB_IMG_1558541990275FB_IMG_1558541994840FB_IMG_1558542112360FB_IMG_1558541997235FB_IMG_1558542112360FB_IMG_1558542025184FB_IMG_1558542033347FB_IMG_1558541968882IMG-20190522-WA0276IMG-20190522-WA0294FB_IMG_1558541971843FB_IMG_1558541987907FB_IMG_1558542186480IMG-20190522-WA0295IMG-20190522-WA0296IMG-20190522-WA0297IMG-20190522-WA0290IMG-20190522-WA0288IMG-20190522-WA0291IMG-20190522-WA0287IMG-20190522-WA0284IMG-20190522-WA0282IMG-20190522-WA0283IMG-20190522-WA0280IMG-20190522-WA0281IMG-20190522-WA0278IMG-20190522-WA0277IMG-20190522-WA0274IMG-20190522-WA0273IMG-20190522-WA0275IMG-20190522-WA0140IMG-20190522-WA0140IMG-20190522-WA0139IMG-20190522-WA0136IMG-20190522-WA0134IMG-20190522-WA0130IMG-20190522-WA0129IMG-20190522-WA0124IMG-20190522-WA0123IMG-20190522-WA0122IMG-20190522-WA0121

IMG-20190522-WA0100 IMG-20190522-WA0098 IMG-20190522-WA0094 IMG-20190522-WA0090 IMG-20190522-WA0089 IMG-20190522-WA0087 IMG-20190522-WA0088 IMG-20190522-WA0086 IMG-20190522-WA0085 IMG-20190522-WA0081 IMG-20190522-WA0082 IMG-20190522-WA0083 IMG-20190522-WA0077 IMG-20190522-WA0078 IMG-20190522-WA0075 IMG-20190522-WA0076 IMG-20190522-WA0074 IMG-20190522-WA0073 IMG-20190522-WA0072 IMG-20190522-WA0048 IMG-20190522-WA0046 IMG-20190522-WA0045 IMG-20190522-WA0044 IMG-20190522-WA0042 IMG-20190522-WA0039 IMG-20190522-WA0041 IMG-20190522-WA0038 IMG-20190522-WA0036 IMG-20190522-WA0035 IMG-20190522-WA0034 IMG-20190522-WA0031 IMG-20190522-WA0026 IMG-20190522-WA0029 IMG-20190522-WA0030 IMG-20190522-WA0025 IMG-20190522-WA0023 IMG-20190522-WA0021 IMG-20190522-WA0017 IMG-20190522-WA0007 IMG-20190522-WA0006 IMG-20190522-WA0005

IMG-20190522-WA0092 IMG-20190522-WA0093 IMG-20190522-WA0095 IMG-20190521-WA0089 IMG-20190521-WA0087 IMG-20190521-WA0086 IMG-20190521-WA0085 IMG-20190521-WA0084 IMG-20190521-WA0083 IMG-20190521-WA0082 IMG-20190521-WA0079 IMG-20190521-WA0036 IMG-20190521-WA0037 IMG-20190521-WA0034 IMG-20190521-WA0035 IMG-20190521-WA0033 IMG-20190521-WA0032 IMG-20190521-WA0031 IMG-20190521-WA0030 IMG-20190521-WA0028 IMG-20190521-WA0029 IMG-20190521-WA0026 IMG-20190521-WA0027 IMG-20190521-WA0025 IMG-20190521-WA0024 IMG-20190521-WA0023 IMG-20190521-WA0022 IMG-20190521-WA0021 IMG-20190521-WA0020 IMG-20190521-WA0019 IMG-20190521-WA0018 IMG-20190521-WA0017 IMG-20190521-WA0016 IMG-20190521-WA0014 IMG-20190521-WA0012 IMG-20190521-WA0010

FB_IMG_1559038096502 FB_IMG_1559062482749 FB_IMG_1559062502268 FB_IMG_1559062506381

15 رمضان جشن شاہی
جامع مسجد غوثیہ میں نمازِ مغرب ادا کیجارہی ہےمتصل
دربار سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالی

FB_IMG_1559214511705 FB_IMG_1559214514700 FB_IMG_1559214540246 FB_IMG_1559214533693 FB_IMG_1559214530466 FB_IMG_1559214523037 FB_IMG_1559214517581

14 رمضان
غسل شریف
دربار مرشد سلطان الفقراء
سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی

FB_IMG_1559214691558 FB_IMG_1559214735845 FB_IMG_1559214729508 FB_IMG_1559214722820 FB_IMG_1559214719688 FB_IMG_1559214712359 FB_IMG_1559214708751 FB_IMG_1559214705923 FB_IMG_1559214703099 FB_IMG_1559214698847

IMG_20190524_211550

جشن شاہی کے موقع پر سپریم کونسل صاحبزادہ محترم جناب حماد ریاض گوہر شاہی کا مکاتب فکر دانشور عوام الناس اور سرفروشوں سے خصوصی خطاب

, ,

داتا دربارحملے پر پرزور مذمت کرتے ہیں ۔امیرکراچی عبدالسلیم گوہر

داتا دربارحملے پر پرزور مذمت کرتے ہیں ۔امیرکراچی عبدالسلیم گوہر

IMG-20190509-WA0021

, ,

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان داتا دربار پرحملے کی پرزورمذمت کرتی ہے

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان داتا دربار پرحملے کی پرزورمذمت کرتی ہے

IMG-20190508-WA0075

, , ,

داتا دربارحملے کی پرزورمذمت کرتے ہیں۔امیرسندھ حاجی یاسین مغل

داتا دربارحملے کی پرزورمذمت کرتے ہیں۔امیرسندھ حاجی یاسین مغل

IMG-20190508-WA0105

, , ,

انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کا مہدی فاونڈیشن اور یونس ملعون سے کوئی واسطہ نہیں ہے

انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کا مہدی فاونڈیشن اور یونس ملعون سے کوئی واسطہ نہیں ہے

IMG-20190419-WA0046 IMG_20190419_162802

, ,

مہدی فاؤنڈیشن کے خلاف حکومت پاکستان سے کارروائی کا مطالبہ

مہدی فاؤنڈیشن کے خلاف حکومت پاکستان سے کارروائی کا مطالبہ

IMG_20190416_141026

, ,

انجمن سرفروشان اسلام سرگودھا کی افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی ریلی

IMG_20190320_180452

, , , , ,

وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کی ہاں اور نہ میں اقوام عالم کے فیصلے ہوں نگے۔امیرکراچی

نعرہ سرفروش اللہ ہو پاک فوج زندہ باد عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام کراچی ڈویژن

افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی ریلی کراچی پریس کلب پر افواج پاکستان کے حق میں نعرے اور بھارتی جارہیت کے خلاف نعرے
سرفروشوں کا احتجاج اس موقع پرامیرکراچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان اس مشکل مرحلے پر اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھے انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کا ہرسرفروش پاک فوج کے ساتھ ہراول دستے کے طور پر کھڑا ہے ۔اور یہ جو گنتی بتائی جا رہی ہے کہ پاکستان کے پاس پانچ لاکھ فوج ہے اوراتنے جہاز ہیں تو دشمن سن لے ۔ پاکستان کے پاس پانچ لاکھ نہیں بلکہ بیس کروڑ کی فوج ہےاتنی بڑی فوج دنیا میں کسی کے پاس نہیں ہے۔ پاکستان کو عرصہ دراز سے تنگ کرنے کا جو سلسلہ ہندوستان نے شروع کیا ہوا ہے وہ اب نہ قابل برداشت ہوتا جا رہا ہے ۔اوربھارت اب تو نہ صرف الزامات بلکہ ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی آڑ میں جنگ شروع کرنے پر کمر بستہ ہو گیا ہے۔ مودی نے صرف اپنے الیکشن میں جیت کے لیے سوارب کی آبادی کی جانوں کو داؤ پر لگا دیا ہے ۔ پاکستان کی طرف سے حدیث نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مطابق جنگ نہ کرنا امن کو قائم رکھنے پر زور دیا جا رہا ہے۔ لیکن اگرجنگ مسلط کی گئی تو ہندوستان سن لے۔ کہ یہ مسلمانوں کا ملک کے اور مسلمان شہادت کو ترجیح دیتے ہے۔ اور جوآئے ہی شہید ہونے کے لئے ہیں ان کو کون ہرا سکتا ہے۔ پاکستانیوں کا جذبہ شہادت انتہائی عروج پر ہے ۔اگر ہندوستان نے اپنے ناپاک عزائم پورے کرنے کی زبردستی کی تو وہ سن لے یہ جنگ معمولی نہیں ہوگی بلکہ ہندوستان کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا کیونکہ یہ فیصلہ آسمانوں پر پہلے ہی ہوچکا ہے۔ جس کی حدیث غزوہ ہند کی شکل میں ہمارے پاس بشارت موجود ہیں۔ لہٰذا اس کونظراندازنہ کرنا ورنہ تمھاری دہلی پر پاکستان کا جھنڈا لہرائے گا ۔اور تم سب کو ساری دنیا میں ذلیل ور رسوا ئی کے ساتھ بیڑیوں میں جکڑ دیا جائے گا۔ لہٰذا ہوش میں آ جاؤ اور اپنی عوام کو بھی جینے دواور پاکستان کے خلاف سازشیں کرنا چھوڑ دو ۔پاکستان کو کوئی مٹا نہیں سکتا کیوں کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کی ہاں اور نہ میں اقوام عالم کے فیصلے ہوں نگے۔ دعا سیّد نویدالحق قادری نے کرائیاس موقع پر سرفروشوں نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی، اس موقع پر سرفروشوں کا اپنے وطن پاکستان اور اپنی مسلح افواج سے والہانہ محبت کا جزبہ دیدنی تھا

IMG20190303154815 IMG20190303154627 IMG20190303154505 IMG20190303154333 IMG20190303154315 IMG20190303154240 IMG20190303154205

IMG-20190303-WA0120 IMG-20190303-WA0119 IMG-20190303-WA0114 IMG-20190303-WA0113

IMG_20190304_191911IMG_20190304_191850

All rights reserved 2018 Copyright - Anjuman Safroshan e Islam