, , , ,

دادو میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی

جشن عید میلاد نبی ﷺ کی خوشی میں آستانہ دادو سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں صاحبزادہ مزمل طلعت گوھر۔ راحیل بابرگوھراورطلحہ طلعت گوھر نے مہمان خاص کے حیثیت سے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت کامران، ملک نظام الدین چنا، غلام رسول سولنگی، عبدالکریم جمالی، عبدالقادرچنا، بشیرچانڈیو، فہد مدنی اور اوشاق بھٹو نے کی۔
ریلی میں خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ حضورپاک ﷺ تمام جہانوں کی لیے رحمت اللعالمیں ہیں۔ اللّه پاک نے اپنی محبوب ﷺ کا ذکرسب سے بلند کیا ہے۔ انجمن سرفروشان اسلام پوری دنیا میں یہ پیغام دی رہی ہے کہ اپنی دلوں میں عشق اللّه اورعشق محمد ﷺ پیدا کریں۔
ریلی کی آخرمیں سرزمین پاکستان کی امن وسلامتی کشمیرکے مسلمانوں اورپاک فوج کے شہیدوں کی لیے دعا کی گئی۔

, , ,

کراچی ڈویژن کے تحت سالانہ مرکزی ربیع الاول ریلی نکالی گئی

سالانہ مرکزی کراچی ڈویژن ریلی 12 ربیع الاوّل 1441ھ جشنِ عید میلادالنبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم آستانہ عالیہ شاہ فیصل کالونیC-3/3 میں
آقا صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی آمد مبارکہ کے سلسلے میں لنگرعام تقسیم ہونے کے بعد مذہبی جوش وجزبہ اورشان شوکت سے نکالاگیا۔
سرپرست اعلٰی صاحبزادہ طلعت محمودگوھرشاہی مدظلہ العالی
نے جلوس کی سرپرستی فرمائی۔
قیادت امیرِکراچی عبدالسلیم گوھرنے فرمائی۔ جلوس کراچی کی مختلف شاہراہوں سے گزرتا ہوا لالوکھیت 10 نمبرمرکزی کمیٹی چراغہ سے ہوتا ہوا ریکسرآستانہ گولیمارمیں اختتام پزیرہوا۔ جلوس کا مختلف کمیٹیوں نے اپنے اسٹالزپرخیرمقدم کیا۔ اس موقع پرعاشِقانِ مصطفٰی ﷺنے جلوس میں بھرپورانداز میں شرکت فرماکرعشقِ رسولﷺ سے اپنے سینوں کو منورفرمایا آقا صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی ولادت کا بھرپورجشن منایا۔

, , ,

لاہور کے زیرِاہتمام عیدمیلادُالنبی ﷺکے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام لاہورکے زیرِاہتمام عیدمیلادُالنبی ﷺکے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت امیرلاہورفاروق کھوکھرصاحب نے کی۔ ریلی کاآغازمرکزی آستانہ عالیہ دربارداتاعلی ہجویری (رح) سے ہوا اورشہرکی مختلف شاہراوں سے ہوتےہوے واپس مرکزی آستانہ عالیہ نزد دربارداتاعلی ہجویری (رح) پرپہنچے۔ راستے میں ریلی کومختلف مذہبی اورسماجی تنظیموں کی جانب سے خوش آمدیدکہاگیا۔ بعدازاں مرکزی آستانہ عالیہ پرمحفل میلاد کا اہتمام کیا گیا۔

, , ,

ملیرزون کے تحت ربیع الاول کے سلسلے میں مشعل بردار ریلی نکالی گئی

/15 جشنِ آمد رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم ویں عظیم الشان سالانہ مشعل بردارریلی 11 ربیع الاول بمطابق 09 نومبر2019 بروزہفتہ بعد مغرب جامعہ چشتیہ لال مسجد ٹوکن اسٹاپ سے برآمد ہوکراپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی قاری ممتازرحمانی کے دربارہرمین چورنگی پراختتام پذیرہوئی۔
زیرسرپرستی سرپرستِ اعلٰی صاحبزاد مرشد کریم محترم جناب
طلعت محمود گوھرشاہی مدظلہ العالی نے خصوصی شرکت فرمائی۔ حرمین چورنگی ملیرپراپنے خطاب سے ریلی کے شرکاءکومصتفیض فرمایا۔ آپ نے فرمایا غلامانِ مُصطفٰیﷺ نے ثابت کردیا کے آمد مُصطفٰیﷺ کا جشن منانے کیلئےکسی مسلک کی ضرورت نہیں آج کی ریلی میں اہلِ تشیع علماء کرام اورامام بارگاہ دربارحسینی کی انتظامیہ اورمہمانانِ گرامی حضرات کی شرکت اس بات کی عکاسی ہے کے عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان اتحادبین المسلمین کیلئے کوشاں ہے۔
پیرومرشد حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھرشاہی مدظلہ العالی کی تعلیمات اتحاد بین المسلمین سے بھی آگے اتحاد بین المذاہب کی ہے۔ آپ کا ارشاد گرامی ہے کہ اللّہ کی پہچان اورارسائی کیلئے روحانیت سیکھو خواہ تمہارا تعلق کسی بھی مسلک یا مذہب سے ہو۔ یہ پیغام آج سے چودہ سوسال پہلے ہمارے آقا مولا تاجدارِکائنات صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے مکّہ میں فاراں کی چوٹیوں پردنیا والوں کو دیا تھا پڑھو لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللّٰهِ‎ فلاح پاو گے آج اِسی آقامولا صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی آمد کا ہم جشن منارے ہیں اوراس جشن میں ہمارے ساتھ صرف سنّی حضرات ہی نہیں بلکہ اہلِ تشیع حضرات بھی شامل ہیں اورمِل کروجہہ تخلیقِ کائنات صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی ولادت باسعادت کی خوشیاں منارہے ہیں۔ انجمن سرفروشان اسلام کے دواُصول ذکرِاللّہ اورذکرِ رٙسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم ہیں۔ آج ہم ذکرِرسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی خوشیوں کے ساتھ ساتھ عوام النّاس کو ذکرِاللّہ کا پیغام بھی دینا چاہتے ہیں کہ آئیں اورذکرِ قلب حاصل کرکے اپنی خالی دِل کی دھڑکنوں کو اللّہ اللّہ سےروشن اورمنّور کیجئے۔ جب دِل میں ذکرِاللّہ اورعشقِ رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم پیدا ہوجائیگا تو کوئی یہ نہیں کہیے گا میں شیعہ ہوں میں سنّی ہوبس یہی کہیے گا امّتی ہوں تمھارا یارسول اللّہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم۔ تولوگوں کی باتوں میں نہ آئیے بلکہ پریکٹیکل کرکے دیکھیے کہ جب دِل میں نورآئیگا توعمل بھی آئےگا آج امّت مسلماں اتنی پریشان کیوں ہے؟ کیوں کہ آج ہم نے قرآن کو چھوڑدیا ہے۔ اگرآج ہم قرآن پرعمل کریں اوراپنے دِلوں کو نورکا گنجینہ بنالیں توانشاءاللّہ امن بھی آئے گا اورپاکستان ترقی بھی کرے گا۔ اللّہ پاک اِس مبارک دِن اوراس مبارک رات کے صدقے میں پاکستان کودِن دگنی رات چگنی ترقی اورخوشحالی نصیب فرمائے آمین۔
زیرِقیادت: محترم جناب عبدالسلیم گوھرامیرِکراچی انجمن ہٰذا
محترم جناب عامرانصار(نائب امیر کراچی) مختلف مکاتب فکرکے جیدعلماء کرام مشائخ عظام مذہبی اورروحانی اسکالرز، پروفیسرز،سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت فرمائی۔
مہمانان گرامی خصوصی شرکت محترم جناب علامہ مولانا سید عدنان زیدی صاحب، محترم جناب حمیدالظفرصاحب (M.P.Aایم کیوایم پاکستان)محترم ممبران ملیرسیکٹر(ایم کیوایم پاکستان) محترم جناب سیّد نویدالحق (سابقہ امیرِکراچی انجمن ہٰذا) محترم جناب اویس آفاقی صاحب
(صدرالمصطفی ویلفیئرسوسائٹی) جامع مسجد حسینی وامام بارگاہ ردبارحسینی Bایریا حسین آبا ملیرکی انتظامیہ، محترم جناب سید صفدر امام رضوی (ڈی سی ملیرفوکل پرسن) محترم جناب سید پرویزعابدی صاحب (ممبرپیس کمیٹی ڈسٹرکٹ ملیر) محترم جناب حامد چشتی صاحب (خلیفہ سلسلہ چشتیہ) محترم جناب فرید تاجی صاحب (خلیفہ سلسلہ تاجی) کراچی ڈویژن ممبران انجمن ہٰذا اورذاکرین ودیگرمہمانوں کی کثیرتعداد میں شرکت۔ ریلی کے اختتام پرمہمانانِ گرامی اورسرکاری انتظامیہ میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ ریلی کے شرکاء گاڑیوں کی ریلی کی صورت میں کالابورڈ ایئرپورٹ شاہراہ فیصل سے آستانہ شاہ فیصل کالونی کراچی ڈویژن تشریف لائے جہاں پرالریاض زون ملیر کی جانب سے لنگرعام کا اہتمام کیاگیا
زیرِ نگراں

, , ,

فیصل آبادمیں استقبالِ ربیع الاوّل شریف کے سلسلہ میں عظیم الشان موٹرسائیکل ریلی کاانعقاد

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام فیصل آبادکےزیرِاہتمام استقبالِ ربیع الاوّل شریف کے سلسلہ میں عظیم الشان موٹرسائیکل کاانعقادکیاگیا۔ ریلی کی قیادت امیرِفیصل آباد حاجی محمدسلیم قادری صاحب نے کی ریلی کا آغازفیصل آبادآستانہ سے ہوا۔
ایم پی اے میاں وارث عزیز، بانومارکیٹ ستیانہ روڈ میں محمدجاویداسلم بھٹی، امین پوربازارمیں منشی محلہ پریس مارکیٹ کے عہدیداران تنویر خان، میاں عامر، پرویزبٹ و دیگر نے ریلی کا پرتپاک استقبال کیا، اورریلی کے شرکا کوپھولوں کے ہارپہنائے اورخوش آمدید کہا، علامہ اقبال کالونی ٹینکی والا چوک میں بھی جناب افضل ڈوگرصاحب نے ریلی کاوالہانہ استقبال کیا۔ بعدازاں آستانہ پرریلی اختتام پذیرہوئی اورشرکاکولنگر بھی پیش کیاگیا۔

, , ,

کراچی ڈویژن ماہانہ اجتمائی درود شریف میلادالنبیﷺ کانفرنس محفل نعت وذکراِلٰہی

امیرِکراچی جناب عبدالسلیم گوھرکی زیرِقیادت انجمن سرفروشان اسلام کراچی ڈویژن میں ماہانہ اجتمائی درودؐ شریف، میلادالنبیﷺ کانفرنس، محفل نعتؐ وذکراِلٰہی کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں مرشد کریم کی ولادت کا کیک بھی کاٹاگیا۔ محفل میں حمد ونعتﷺ اورقصیدہ خوانی کی گئی۔
ذاکرین نے کثیرتعداد میں شرکت فرمائی۔ محفل کےاختتام پرصلاة السلام کا نزرانہ پیش کیا گیا اورلنگربھی تقسیم کیا گیا

, ,

اورنگی ٹاون زون کراچی کے زیراہتمام عظیم الشان جشنِ عید میلادالنبیﷺ ریلی کا انعقاد

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام کراچی ڈویژن
عظیم الشان جشنِ عید میلادالنبیﷺ ریلی اورنگی ٹاون
زیرِقیادت امیرِ کراچی محترم جناب عبدالسلیم گوھر
علامہ مولانہ غلام اکبرخاصخیلی صاحب نےسیرت النبیؐ پرخطاب فرمایا۔ محترم جناب عامرانصارنائب امیرکراچی، امیراورنگی ٹاون زون وارکین کمیٹی ذاکرین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے نعرہ رسالتؐ اورسرکار کی آمد مرحبا کےفلک شگاف نعرے لگائےاورنعتوں سے ریلی میں عشقِ رسولﷺ کےگلدستے پیش کئے۔ ریلی کے اختتام پردرود سلام کا نزرانہ پیش کیا گیا اورشرکاءِ ریلی کیلئے لنگر کا اہتمام کیاگیا

, , ,

صدرزون کراچی کے تحت استقبال ربیع الاول ریلی

صدرزون کراچی کے تحت استقبال ربیع الاوّل ریلی جشنِ عید میلادالنبیؐ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے پرمسرّت موقع پرسالانہ عظیم الشان ریلی کا آغازبروزبدھ بعدازنمازِمغرب خالق دینا حال جامع کلاتھ کراچی سے نکالی گئی۔
زیرِ قیادت: امیرِکراچی عبدالسلیم گوھرواراکین کراچی ڈویژن، دعا سیّد نویدالحق قادری نے فرمائی۔ امیرِکراچی نے اپنے خطاب میں فرمایا نبیؐ آخرزماں کی ولادت باسعادت منانا ایمان کی پہچان اورآپﷺ کےعشق کی دلیل ہے، اس دنیا کو جہالت کے اندھیروں سے نکالنے اورانسان کوانسانیت کا مقام اسی نبیﷺ دوعالم کے آفتاب کے طلوع ہونے کے بعد میّسرآیا۔ آپؐ کی ولادت کی خوشیاں منانا اولیاء کاملین اور صلف صالحین کی تعلیمات میں شامل ہے۔ اورعالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کے سرپرست وبانی حضرت سیّدنا ریاض احمدگوھرشاہی مدظلہ العالی نےاولیاء اکرام کی روحانی تعلیمات کی کوبرقراررکھا اورذاکرین کوجشنِ عید میلادالنبی ﷺکے موقع پر اپنے خصوصی احکامات جاری فرمائے۔ مرشد کریم نے فرمایا جہاں کائنات کے سرجھک جائیں وہاں سے مقامِ مصطفٰی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کا آغاز ہوتا ہے۔
ریلی کے اختتام پرخصوصی دعا کی گئی، جس میں حضورپاک صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے حسنِ اسوہ پرعمل پیرا رہنے اورملک پاکستان کی سلامتی خوشحالی اورکشمیری مظلوم مسلمان اورعالمِ اسلام کے لئے دعا کی گئی۔ تمام زون امیران وذاکرین نے بھرپوراندازمیں شرکت فرمائی۔

, , ,

دربارمرشد پاک ماہانہ پندرھویں شریف و اجتمائی درودؐ شریف کی محفل

المرکزروحانی کوٹری شریف ماہانہ پندرھویں شریف واجتمائی درودؐ شریف محفل نعتؐ وذکرِاِلٰہی بسلسلہ عرس مبارک حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی رحمت اللّہ علیہ خصوصی خطاب صاحبزادہ مرشد کریم محترم جناب حماد ریاض احمد گوھرشاہی مدظلہ العالی محترم جناب اعجازمیمن صاحب (سابقہ مرکزی امیر) مرکزی مشیر حاجی یونس جمال محترم جناب حاجی یاسین مغل (امیر سندھ) واراکین سندھ علاقائی امیران وذاکرین نے بھرپوراندازمیں شرکت فرمائی۔
محفل کا اختتام پرنئے آنے والے لوگوں کوصاحبزادہ حماد ریاض نے ذکرِقلب کا اِذن عطا فرمایا اورحلقہ ذکرِاللّٰہ کا منعقد کیاگیا۔ درودؐ سلام کا نزرانہ فاتحہ خوانی دعا پرمحفل کا اختتام کیا گیا۔
عوام النّاس کیلئے لنگر کا خاص انتظام کیاگیا۔

نماز مغرب ادا کی جارہی ہے
دربار حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ عالیہ پر حاضری کے مناظر
صاحبزادہ مرشد کریم جناب حماد ریاض گوہر شاہی مدظلہ علیہ خصوصی خطاب
, , ,

محفل نعتؐ و ذکرالٰہی بسلسلہ جشن ولادت باسعادت صاحبزادہ محترم طلعت محمود گوھرشاہی مدظلہ العالی

محفل نعتؐ وذکرالٰہی بسلسلہ جشن ولادت باسعادت صاحبزادہ مرشدکریم
محترم طلعت محمود گوھرشاہی مدظلہ العالی قصرِگوھرشاہی خداکی بستی کوٹری شریف میں منعقد کی گئی۔
صاحبزدہ مرشد محترم جناب حمادریاض احمدگوھرشاہی مدظلہ العالی
صاحبزادگان میں محترم مزمّل طلعت سائیں، محترم طلعہ طلعت سائیں ، محترم روباز طلعت سائیں، محترم فرقان غفران سائیں، محترم منیب الریاض سائیں امیرِسندھ واراکین اورذاکرین کی بھرپورشرکت۔
جشن ولادت کی محفل کا آغازحمد باری تعالٰی سے کیا گیا۔ محفل میں حیدرآباد کے معروف نعت خواں حضرات نے نعتِ رسول مقبولؐ، منقبت حضرت مولٰی علیؓ، منقبتِ امام حسین علیہ السّلام، منقبت سیّدناغوث الاعظمؓ اورشانِ مرشدی میں قصائدکے نزرانے پیش فرمائے۔
ذکرِاِلٰہی امیرِذکر کے فرائض محترم مزّمل طلعت سائیں نے انجام فرمائے۔ فاتحہ اوردعا کے بعد کیک کاٹنے کی رسمِ ادا کی گئی۔ اور ذاکرین نے اس خوشی کے موقع پرایک دوسرے کو گلے لگاکرمبارکباد پیش کی۔ محترم جناب طلعت سائیں ہرخاص وعام سے گلے ملے اور تلقین فرمائی کہ ہم سب کو ملِ کے مرشد پاک حضرت سیّدناریاض احمد گوھرشاہی مدظلہ العالٰی کے بتائے ہوئے مشن ذکرِاللّہ اورذکرِرسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلِہِ وَسَلَّم پرعمل پیرا ہوکراس دعوتِ ذکرِ قلب کو ہردِل تک پہنچانا ہے۔ بعدازمحفل لنگرکا اہتمام کیاگیا۔

All rights reserved 2018 Copyright - Anjuman Safroshan e Islam