اخباری تراشے

ہم ملک خداداد پاکستان کے دشمن کو اپنا دشمن جانتے ہیں۔صاحبزادہ الیاس بابر

ذاکرین لازمی متوجہ ہوں اور اس پوست کو ہر ذاکر اپنی فیس بک آئی ڈی سے لازمی شیئر کریں جزاک اللّہ

میں صاحبزادہ الیاس بابر ولد ریاض احمد گوہرشاہی
مدظلہ العالٰی
عوام النّاس میں موجود غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے ایک واضع تحریر لکھ رہاہوں
میرے والد محترم حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی اور ہم پانچ بھائی
1ـ صاحبزادہ الیاس بابر 2ـ صاحبزادہ طلعت محمود
3ـ صاحبزادہ غفران ریاض 4ـ صاحبزادہ حماد ریاض
5ـ صاحبزادہ مدثر ریاض

1ـ ہم الحمداللّہ کلمہ حق
لاالہ الا اللّہ محمد رسول اللّہﷺ پر مکمل ایمان رکھتے ہیں اور اللّہ لاشریک کی واحدانیت پر مکمل ایمان رکھتے ہیں

2ـ ہم آقائے دوعالم حضرت محمد مصطفٰیﷺ کی ختمِ نبوّت پر کامل ایمان رکھتے ہیں اور رسول اللّہ ﷺ کے بعد کسی بھی نبوّت کے دعویدار کو کافر سمجھتے ہیں اور اس کے ماننے والے کو مرتد جانتے ہیں

3ـ ہم پنجتن پاک علیہ السّلام سے محبت اور صحابہ اکرامؓ سے عقیدت کو اپنے ایمان کا حصّہ مانتے ہیں

4ـ ہم حضرت محمد مُصطفٰیﷺ کی امّت میں موجود اولیاءاکرامؒ اور علماءِ حق کو دین اسلام کا وارث سمجھتے ہیں

5ـ ہم ملک خداداد پاکستان کے دشمن کو اپنا دشمن جانتے ہیں

میں یہ بھی واضع کردینا چاہتا ہوں کے میرے والد حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی کا ہم پانچ بھائیوں کا اور ہماری واحد جماعت
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ1975پاکستان

کا یونس ملعون(لندن والا) اور اسکی نام نہاد جماعت مہدی فاؤنڈیشن سے اور اس ملعون یونس کے کفریہ عقائد سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے

دعا ہے اللّہ تعالٰی آقائے دوعالم حضرت محمد مُصطفٰیﷺ کے صدقے ملک پاکستان اور امت مسلمہ کو فرقہ واریت انتہا پسندی اور امن دشمن عناصر سے محفوظ فرمائے آمین

صاحبزادہ الیاس بابر
ولد ریاض احمدگوہرشاہیؒ

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ1975 پاکستان