خطابات

غوثیہ کانفرنس خطاب حضرتِ علامہ مولانہ مفتی احمد عزیز اللّہ مجددّی مدظلہ العالی

15/10/1992
غوثیہ کانفرنس
جامع مسجد غوثیہ
درگاہ حضرت سیّد سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی رحمت اللّہ علیہ
خطاب
حضرتِ علامہ مولانہ مفتی احمد عزیز اللّہ مجددّی مدظلہ العالی
حضرتِ گوہرشاہی مدظلہ العالی مردِ قلندر پر اعتراض کیوں کیا جاتا ہے
جسکی اِک نگاہ نے نوجوانوں کو روحانیت کی قوّت بخشی اِن نوجوانوں میں آپ کو وہ فقیر مِل جائیں گے جِن کو کئی کئی دفعہ رٙسُول اللّہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی زیارت ہوچکی ہے اِن نوجوانوں میں روحانیت کی یہ قوّت اِس مردِ غازی اِس مردِ گوہرشاہی اِس مردِ کریم اِس مردِنفیس اِس مردِ نورانی کی توجّہ کے ساتھ آئی ہے توحید کی مے پیالوں سے نہیں آنکھوں سے پلائی جاتی ہے قلب و نظر کے زاویئے کو بدل دینا اتنا آسان نہیں ہوتا لوگوں کے فکر اعمال اور کردار کو بدل دینا اتنا آسان نہیں ہوتا لوگ کہتے ہیں پہاڑ اپنی جگہ سے سرک سکتا ہے لیکن بگڑی ہوئی عادتیں نہیں بدل سکتیں میں کہتا ہوں کوئی مردِ خدا مِل جائے تو اِک نگاہ میں ذرّے سے اُٹھاتا ہے اور نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے قدموں میں پہنچا دیتا ہے
تیرا شاہی میراشاہی
گوہرشاہی گوہرشاہی
دینِ مبیں کا سچّا دائی
گوہر شاہی گوہرشاہی
جنِ سے ہم نے نعمت پائی
گوہرشاہی گوہر شاہی
اب کون کریگا رہنمائی
گوہر شاہی گوہر شاہی
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام کراچی ڈویژن