خبریںسالانہ پروگرامز

سالانہ عظیم الشان جشنِ شاھی دربارمرشد کریم المرکز روحانیکوٹری جامشورو سندھ میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ۔۔

رمضان المبارک
محفل نعتؐ و ذکرِاِلٰہی
سالانہ عظیم الشان جشنِ شاھی
دربارمرشد کریم حضرت سیّدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالٰی
المرکز روحانی اللّہ ھو پہاڑی خداکی بستی جامشورو سندھ
میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیاگیا
خصوصی شرکت
محترم جناب صاحبزادہ غفران ریاض احمدگوھرشاھی
محترم جناب صاحبزادہ حماد ریاض احمد گوھرشاھی
محترم جناب صاحبزادہ طلحہ طلعت گوھرشاھی
محترم جناب صاحبزادہ منیب الریاض گوھرشاھی

محترم جناب حاجی یونس جمال مرکزی امیر و اراکین مرکزی کابینہ

محترم جناب راناجمشیدامیرپنجاب و اراکین پنجاب کابینہ

محترم جناب محمد فیصل قادری امیر سندھ و اراکین سندھ کابینہ

محترم جناب شبیر قادری
آل فیتھ اسپریچول مومنٹ

صوبہ سندھ اور پنجاب سے سابقہ ذمّہ داران و کارکنان اور کراچی حیدر آباد سےمختلف علاقائی امیران و ذاکرین نے جشنِ شاھی میں بھرپور شرکت فرمائی
محفل کا آغاز شام 4بجے باقائدہ تلاوت کلام پاک سے کیاگیا حمد باری تعالٰی کا نزرانہ عقیدہ اور نعتؐ شریف منقبت کے نزرانہ عقیدت پیش فرمائے گئے

نقابت
محترم جناب وحید انور قادری سابقہ مرکزی عہدیدار
محترم جناب سبطین قادری پنجاب
محترم جناب ڈاکٹر انور اقبال قادری امیر کراچی
محترم جناب ممتاز قادری امیر ڈسٹرکٹ حیدرآباد

نمازِ عصر باجماعت ادا کیگئی
بعد نمازِ عصر محفل کا تسلسل قائم کیاگیا اور قصائد مرشدی کے نزرانے

محترم جناب جلال الدّین امیر جامشورو
محترم جناب اخلاق گوہر لاہور
محترم غلام مُصطفٰی قادری حیدر آباد
محترم جناب فیضان گوہر کوٹری
محترم جناب حیدرآباد
*کے علاوہ پنجاب اور سندھ سے مختلف نعتؐ خواں حضرات نے نزرانہ عقیدت پیش فرمائے

خصوصی خطاب
صاحبزادہ حمادریاض احمدگوھرشاھی نے فرمایا

بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم
آپ تمام ساتھیوں کو اسّلام وعلیکمُ
*آج ہمارے لئے خوشی کادِن بہت سارے پہلو کے حساب سے ہے پہلاتویہ مومنین کیلئے رمضان شریف کا مہینہ ہے مسلمین کابھی ہے مومنین کیلئے اس کی وضاحت آگے چل کر میں دوں گا پھر اس مہینہ امام حسن علیہ السّلام کی ولادت اور آج ہی کا دِن بھی ہےاور ہمارے پیرومرشد کوآج کے دِن تاجِ سلطانی پہنایاگیا مومنین اور مسلمین کا مقصد کیا ہے جیسا میں نےپہلے کہا مومنین کیلئے رمضان شریف کا مہینہ رمضان کامقصد اس مہینہ کامطلب نفس کوپاک کرناہوتاہے نفس کی اصلاح کرنی ہوتی ہے اپنی ناجائز خواہشات کو ختم کرناہوتا ہےجو ہم اپنے لئے سوچتے ہیں اپنے لئے کرتے ہیں اپنے مومن بھائیوں کیلئے کرنا پڑتاہےیہ وہ مہینہ ہے جس میں آدمی اپنے دکھ سکھ بانٹاہےاس کے بدلے میں اللّہ اس کو نوازتاہےتو یہ کام صرف مومنین کرتے ہیں مسلمین تو آج بھی رمضان آنے سے پہلے ٹماٹر30 روپے کلو آنے کے بعد60 روپے کلوکلمہ پڑھ کہ ریڑھی لگاتے ہیں بِسم اللّہ پڑھ کہ30 کی چیز 60 میں خریدتے یا پیچتے ہیں تو ہم زبانی مسلمین کا کام اس میہنے میں بھی صرف لالچ ہے بغض ہے کینہ ہے حسد ہے لیکن وہ لوگ جن لوگوں کے دِلوں نے کلمہ پڑھ لیاہے اللّہ کےنور کے سہارے وہ مومنین ہیں وہ اس مہینہ میں اضافہ نہیں کرتےبلکہ اپنے پاس اضافی چیزوں کو لوگوں میں خرچ کرتے ہیں وہ اخلاق کی صورت میں ہوجزا کی صورت میں ہو مال کی صورت میں ہویامحبت کی صورت میں ہو تو اپنے اندر مومنین کاکردارپیداکریں اب آپ سوچیں گے مسلم مومن کیوں جب اعراب نے کہا ہم اہمان لے آئے کلمہ پڑھ لیا ہے ایمان لے آئے تو آقاؐ نے فرمایا نہیں تم اس وقت کلمہ گوہوئے ہومومن تب بنوگے جب تمھارے دِلوں میں اللّہ کا نور اترے گا تمھارا قلب جب تک اللّہ کا ذکر نہیں کرلیتا اس میں اللّہ کانور نہیں آئےگا توتم زبانی کلمہ گو ہو مومن نہیں ہوسکتے اور اس کی آسان مثال وہ کیا کہ ایک طرف 72 ہزار یزیدی اور ایک طرف72حسینی 72 ہزاریزیدیوں میں 18 ہزار جیّد علماء جیّد عالم اور ادِھرایک امام حسینؑ تو وہ وہ لوگ تھے کہ جن کی زبانوں نے کلمہ پڑہا تھا وہ 18 ہزار وہ عالم تھے کہ جن کا قرآن گلے سے نیچے نہیں اُترا تھا وہ کلمہ گو تھے وہ مسلمین تھے مومنین کون تھے جو 72 تھے جو ایک امام حسینؑ کے ساتھ کھڑے تھے تو اپنے اندرحسینی کردار پیدا کریں حسینی جھوٹا نہیں ہوگا حسینی امانت میں خیانت نہیں کریگاحسینی کسی کی عزّت کو اُچھالے گا نہیں حسینی نفس پرست نہیں ہوگا ہم سمجھتے ہیں کہ شاید ہم یہ چیزوں کا استعمال کرتے ہیں بہت ساری چیزیں اپنے لئے کرلیتے ہیں شاید یہ نفسانی خواہشات ہیں نفسانی خواہشات یہ ہیں کہ کسی کے اورپر فوقیت لے آنا اور پھر اس کو جتلانا کوئی چیز آپ لینے گئے ہوں اچھی لگی آپ نے لے لی تولوگ اگر سو روپے کا سوٹ پہنے ہیں آپ نے دوسو کاپہن لیا تو یہ نفسانی خواہش نہیں ہے لیکن اُس دوسو کوجتلایا تویہ آپ کی نفسانی خواہش میں شامِل ہوگیا کیوں کہ اِس میں تکبّر اور بخل شامل ہوگیا جس چیز میں تکبر شامِل ہوجائے جس چیز میں اٙنا شامِل ہوجائےجس چیز میں بخل شامل ہوجائے وہ سب نفسانی خواہشات اور نفسانی عمل کی طرف چلی گئیں اپنے اندر سے وہ چیزیں نکالیں اپنے اندر حسینی کردار پیدا کریں میں نے اس موقع پر یہ بات اِس لئے کی کہ آج کل میں دیکھ رہاہوں دنیا کو چھوڑیں ہمارا دُنیا سے کیا لینا دینا ہم پاکستانی ہیں پاکستان کی بات کریں گے کہ پاکستان میں یہ فتنہ اُٹھنا دوبارہ شروع ہوگیا ہے کہ یزیدکو لوگ منوانے لگے ہیں یزید کو کلیئرکرانے لگے ہیں یزید کو پاک کرنے کی کوشش میں کہ کسی طرح حضرتِ امیرِ معاویہؓ کا بیٹا یزید پاک ہوجائے جان لیجئے حضرت امیر معاویہؓ سے ہمیں کوئی اختلاف نہیں وہ صحابی رسولﷺ تھے صحابی رسولﷺ ہیں اور صحابی رسولﷺ رہیں گے ہمیں اختلاف ان کے بیٹے یزید سے ہے اور صرف اختلاف ہی نہیں ہے ہماری جنگ ہے اُس یزید سے نہ ہم پہلے یزیدی تھے نہ ہم اب یزیدی ہیں اور نہ ہم آنے والے دور میں یزیدی ہوں گے ہم پہلے بھی حسینی تھے ہم آج بھی حسینی ہیں اور آئندہ بھی حسینی رہیں گے اِس لئے آپ تمام اللّہ ھو والوں کو مرشد کریم گوھرشاھی کا جشنِ شاھی مبارک ہوآپ تمام اللّہ ھو والوں کو حضرت امام علی ؑ کے بیٹےحضرتِ مولا امام حسن علیہ السّلام کا جشنِ وادت مبارک ھو
آپ تمام اللّہ ھووالوں کو آقائے دوعالمؐ کا پسند دیدہ مومن کردار مبارک
ولسّلام
حلقہ ذکر منعقد فرمایاگیا محفل درود شریف منعقد فرمائی گئی کجائی شریف محترم شبیرقادری دعا محترم پیش امام جامع مسجد غوثیہ نے فرمائی

ملک بھر سے آئے ہوئے ذاکرین معتقدین اور عوالنّاس کیلئے افطاری شربت ٹھنڈے پانی کا وافر مقدار میں اہتمام کیاگیا روزہ داروں نے درِ مرشد پر افطاری تناول فرمائی اور نمازِ مغرب باجماعت جامع مسجد غوثیہ میں منظورِ نظر مرشد کریم محترم جناب ڈاکٹر حافظ جمیل قادری کی اقتداء میں ادافرمائی
*بعد مغرب صحن گوھرشاھی پر لنگر عام کا اہتمام کیاگیا لنگر کمیٹی نے احسن انداز میں عوالنّاس کو لنگر سرف فرمایا بعد ازاں ذائرین نے دربار مرشد کریم پر حاضری دی اور وقتِ مقررہ پر نمازِ عشاء اور نمازِتراویح ادا کیگئی اور مختلف شہروں سے آئے ہوئے قافلے واپسی اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئے

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان