خبریں

ہفتہ وار محفل داتا صاحب کے دربار پر انعقاد پذیر

ہفتہ وار روحانی_اجتماع

جمعہ کے روز بعد نماز جمعہ
حضور داتا گنج بخش علی ہجویری کے دربار اقدس پر انجمن ہٰذا لاہور کی جانب سے منعقد فرمایاگیا جس میں کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت فرمائی محفل سے خطاب کرتے ہوئے بختیار منیر قادری نے کہا کہ ہمارا پیغام بہت ہی سادہ پیغام ہے ہمارے پیر و مرشد نے فرمایا کہ ہم لوگوں کے دلوں میں

اسم ذات اللّہ کی شمع کو روشن کرنا چاہتے ہیں تاکہ دلوں سے حسد کینہ اور بغض کے بت نکل جائیں اور اسم ذات اللّہ اس میں سما جائے اور لوگوں کے دلوں میں اللہ کی محبت پیدا ہو جائے حاجی سعید احمد قادری صاحب نے نئے آئے ہوئے لوگوں کو ذکر قلب کی لازوال دولت عنایت کی محفل میں حمد و نعت کے نذرانے محمد افضل قادری اور عبدالحمید قادری نے پیش کیے محفل کا اختتام دعائے خیر پر ہوا

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈپاکستان