خبریں

گیارہویں شریف واہ بسلسلہ جشن ولادت مرشد پاک کے سلسلے میں محفل لیاقت آباد کے آستانے پر منعقد کی گئی


محفل نعتؐ و ذکرِاِلٰہی

گیارہویں شریف واہ بسلسلہ جشن ولادت مرشد پاک کے سلسلے میں محفل

ڈسٹرکٹ سینٹر کے آستانہ لیاقت آباد نمبر١٠ پر منعقد کیگئ
محفل کا باقائدہ آغاز بعد نمازِ مغرب محفل درودشریف
کے فوری بعد کیا گیا معزز نعتؐ خواں حضرات نے نعتِ رسول مقبولﷺ پیش فرمائیں منقبتِ غوث پاک اور قصائد مرشدِ پاک کے نظرانے پیش کئے گئے
محمدحسیب قادری رابطہ انچارج کراچی ڈویژن نے شرکاءِ محفل سے خطاب فرمایا
محمد ذاکر قریشی امیر ڈسٹرکٹ سینٹر نے محفل میں نقابت کے فرائض انجام فرمائے
محفل کے آخر میں جشنِ ولادت مرشدکریم کا کیک کاٹاگیا
محترم جناب اسحاق بابا نے حلقہ ذکر منعقد فرمایا
محترم جناب حافظ ساجد(سابقہ امیر کراچی)نے دعا فرمائی
محترم جناب خرم قادری(سابقہ نشرواشاعت کراچی ڈویژن)
محترم جناب قاسم انس قادری (ورکنگ کمیٹی کراچی)
محترم جناب عظیم بٹھّی ایڈوکیٹ محترم جناب سلیم بھائی نیوی اور
محترم جناب انجم قادری اور ڈسٹرکٹ سینٹر کے سینئر ذاکرین اور نوجوانوں نے بھرپور انداز میں محفل میں شرکت فرمائی
محفل کے اختتام پر لنگرِ عام کا اہتمام کیاگیا
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان