خبریں

ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی کی جانب سےافطاری کا بڑے پیمانے پر اہتمام.

اہتمام افطاری
بافیضانِ کرم حضرت سیّدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالٰی
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان ڈسٹرکٹ کورنگی کی جانب سے کورنگی نمبر5 مین روڈ پرافطاری کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیاگیا

شریعت اسلام میں جہاں افطار کرنے کی فضیلت بیان کی گئی ہے وہیں روزہ دار کو افطار کرانے کی بھی بہت زیادہ فضیلت بیان کی گئی ہے.اور مسلمانوں کو اس پر ابھارتے ہوئے یہاں تک کہا گیا ہے کہ روزہ دار کو افطار کرانے والے کو بھی اتنا ہی ثواب ملتا ہے جتنا اجر و ثواب روزہ دار کے لئے ہوگا.

رسول اللّہ صَلَّ اللّٰهُ عَلَيْهِ وٙآلِہِ وَسَلَّم کا فرمان ہے ”من فطر صائما كان له مثل أجره, غير أنه لا ينقص من أجر الصائم شيئا “

یعنی جس شخص نے کسی روزہ دار کو افطار کرایا تو اسے بھی اتنا اجر ملے گا جتنا اجر و ثواب روزہ دار کے لئے ہوگا اور روزہ دار کے اجر و ثواب میں سے کچھ بھی کمی نہیں کی جائے گی (ترمذی /807/وصححہ الالبانی فی صحیح الجامع /6415)
فرمان رسول اللّہ صَلَّ اللّٰهُ عَلَيْهِ وٙآلِہِ وَسَلَّم کاارشاد ہے”من فطر صائما اؤ جهز غازيا فله مثل أجره
جس شخص نے کسی روزہ دار کو افطار کرایا یا کسی مجاہد کو سامان دیا تو اس کو اس کے برابر اجر و ثواب ملے گا
(احمد /4/114,بیھقی فی السنن /4/240,حدیث حسن صحیح)
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللّہ فرماتے ہیں کہ افطاری کا معنی یہ ہے کہ اسے پیٹ بھر کھانا کھلایا جائے
(الاختیارات /194)
روزہ افطار کرانے کی اتنی زیادہ اہمیت و فضیلت کے ہونے کی وجہ کر بہت سے صحابہ کرام رضی اللّہ علیہم اور اسلاف کرام تو روزہ کی حالت میں اپنی افطاری کسی اور کو دینے پر ترجیح دیتے تھے.

اللّہ اور رسول اللّہؐ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کیلئے افطاری کا اہتمام انجمن ہٰذا کی جانب سے کیاگیا اس موقع پر انجمن کے ذمّہ داران و کاکنان نے افطاری کی تیاری اور افطاری کیمپ پر پانی شربت کی سبیل اور مسافر روزہ داروں کے لئے ہر ممکن آسانی فرمائی اور احسن انداز میں افطاری کو پایا تکمیل تک پہنچایا اور عوالنّاس روزہ داروں کی عزّت افزائی فرمائی

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان