خبریں

ولادت مولائے کائنات شیر خدا مولا علی رضی اللہ عنہ قادری مسجد اسٹیشن روڈ حیدرآبار میں منعقد کی گئی ۔


ھفتہ وار تربیتی اجتماع و خصوصی محفل بسلسلہ جشن ولادت مولائے کائنات شیر خدا مولا علی رضی اللہ عنہ قادری مسجد اسٹیشن روڈ حیدرآبار میں منعقد کی گئی ۔
دانش لودھی (امیر حیدرآباد)
زاھد زیدی ( امیر لطیف آباد ) سینئر ذاکر حاجی امام الدین، شریف قادری، ندیم چاندی والا، فیصل مجاہد و دیگر ذاکرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مدثر قادری، غلام حسین قادری، حسان قادری نے حمد باری تعالی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم منقبت مولا علی کرم اللہ وجہہ کریم، منقبت غوث پاک رضی اللہ عنہ اور قصیدہ مرشد کریم مدظلہ العالی پیش کیا۔
مناجات غوث اعظم رضی اللہ عنہ ملک ممتاز قادری نے پیش کی۔ حافظ اشرف قادری نے ذکر الہی کرانے فرائض انجام دیئے۔
امیر حیدرآباد دانش لودھی و ملک ممتاز قادری نےحاضرین محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولا علی رضی اللہ عنہ کی ولادت خانہ کعبہ میں ہوئی، آپ رضی اللہ عنہ نے پیدا ہونے کے بعد اس دنیا میں آنکھ کھولی تو سب سے پہلے سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار کیا، نوجوانو میں سب سے پہلے آپ رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی گواہی دی۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ رضی اللہ عنہ کو "ابو تراب” یعنی مٹی کا باپ کا لقب عطا کیا۔ اپنی لاڈلی بیٹی کا نکاح مولا علی رضی اللہ عنہ سے کیا۔ مولا علی رضی اللہ عنہ نے اسلام کی ترویج و ترقی کےلئے کام کیا۔ ذاکرین کو چائیے کے آپ رضی اللہ عنہ کی زندگی کو اپنے لئے مشعل راہ بنائے۔ قبلہ عالم مرشد کریم مدظلہ العالی کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے ہم خود بھی ذکر کریں اور دوسروں کو بھی ذکر کی دعوت دیں۔
مولائے کائنات مولا علی رضی اللہ عنہ کی ولادت کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔ آخر میں عابد قادری نے حاضرین کی صحت، گھر و کاروبار میں برکت اور پاکستان کے استحکام و ترقی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔
بعد از محفل شرکاء میں نیاز وتبرک تقسیم کیا گیا۔ عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان ڈسٹرکٹ حیدرآباد