خبریں

وسیم صاحب کی والدہ کے چہلم کے سلسلے میں محفل کا انعقاد ان کے گھر پر۔۔

فاتحہ_چہلم

محفل نعتؐ و ذکرِ اِلٰہی
محترم جناب وسیم بھائی (انڈہ موڑ) والے کی رہائشگاہ پر انکی والدہ ماجدہ کے چہلم کے سلسلے میں
بعد نمازِ عصر کراچی ڈویژن پروگرام کمیٹی نے محفل منعقد فرمائی
محفل میں معروف نعت خواں حضرات نے حمد باری تعالٰی نعتِ رسولِ مقبولؐ اور منقبت سیّدالشہدا حضرتِ امام حسینؑ و رفقہِ کربلا
منقبت غوث الاعظم دستگیرؓ اور قصیدہ مرشدی پیش فرمایا
کراچی ڈویژن کیبنیٹ اور ڈسٹرکٹ امیران و علاقائی امیران اور ذاکرین نے بھرپور شرکت فرمائی
خطاب
محترم جناب انور اقبال قادری
(چیئرمین علماء کونسل کراچی ڈویژن) نے شرکاءِ محفل سے خطاب فرمایا
کمپیرنگ
محترم جناب قاسم عباس قادری
(نشرواشاعت کراچی ڈویژن)
محترم جناب حسیب قادری
(امیر ڈسٹرکٹ ویسٹ)
محترم جناب جاوید قادری
نے پروگرام میں کمپیئرنگ فرمائی
باجماعت نمازِ مغرب ادا فرمائی گئی
محترم جناب حاجی اشرف صاحب نے حلقہ ذکر کے فرائض انجام فرمائے
محترم جناب پروفیسر امتیاز قادری اورعبدالستّار قادری نے شہداءِ کربلاؑ کی شان میں سلام کا نظرانہ پیش فرمایا
محترم جناب حافظ ساجدقادری (سابقہ امیر کراچی)نے فاتحہ اور دعا پیش فرمائی
اللّہ پاک خاتم النبیّینؐ کے صدقے وسیم بھائی کی والدہ ماجدہ کی بخشش و مغفرت عطا فرمائے ان کے درجات بلند فرمائے جنّت الفردوس میں بی بی فاطمة الزہرہ سلام اللّہ علیہ کا پڑوس نصیب فرمائے اور مرشد حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی کی خاص نظر عنایت عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیلؑ عطا فرمائے آمین

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان کراچی ڈویژن