خبریں

میرپورخاص کے آستانے پر گیارہویں شریف کی محفل کا اہتمام ۔۔

آستانہء میرپورخاص پر بعد محفل درود ماہانہ گیارہویں شریف مع لنگر منجانب تنظیم شہر اور رات 12 بجے شب برات کی نسبت سے محفل ذکر و نعت مع لنگر منجانب شیخ سرفراز قادری منعقد کیے گئے_ پروگرام کا آغاز حمد باری تعالی سے کیا گیا_شہر کے مشہور و معروف نعت خواں انوار قادری و موجودہ نائب امیر اعجاز قادری ہمراہ دیگر نعت و منقبت خواہان ادریس قادری،عدنان قادری، راشد قادری اور سلطان القادری نے بارگاہ رسالت(ص) میں نعتوں کے گلدستہء عقیدت اور بارگاہ غوثیت(رض) و بارگاہ مرشد کریم(مدظلہ العالی) میں مناقب کے وجدانی و پر کیف نزرانے پیش کیے_امیر سندھ جناب محمد فیصل قادری نے خصوصی شرکت کی اور امیر حلقہء ذکر کا فریضہ ادا کیا_امیر میرپورخاص ملک اصلاح الدین قادری نے اپنی ولولہ خیز نقابت سے شرکاء میں جزبہ ایمانی جگایا_اختتام میں صلوات السلام پڑھا گیا اور سلطان القادری نے دعا گوئ کا شرف حاصل کیا_ ذاکرین کی کثیر تعداد کے ساتھ کئ نئے ذاکرین، اہلیان محلہ و علاقہ اور معتقدین نے شرکت کی_

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان میرپورخاص