خبریں

مولا علی مشکل کشا کے جشن ولادت کی نسبت سے محفل کا پروگرام شاہ فیصل آستانہ کراچی پر منعقد کیا گیا..

المركز روحانی شاہ فیصل آستانہ پر ماہانہ پندرھویں شریف و عرس خواجہ غریب نواز اور مولا علی مشکل کشا کے جشن ولادت کی نسبت سے محفل نعت و ذکر الہی کا پروگرام منعقد کیا گیا ۔
خصوصی شرکت امیر کراچی ولی حسین اور پروگرام انچارج عبدالستار قادری نے کی۔
کیبنٹ اراکین نائب پروگرام انچارج محمّد علی قادری، اسحاق قادری ڈویژنل رابطہ انچارج مرزا اکرام بیگ نے شرکت فرمائی۔ سینئر ذاکر محترم لئیق بابا ، چیف رفیق الرحمان ، مرزا یونس ، حاجی انور ، شفیق قادری ، انتظار علی اور مولانا محمّد طارق نے شرکت فرمائی۔ حلقہ ذکر ترتیب دیا گیا اور مرشد کریم سرکار شاہ صاحب کے سابقہ ڈرائیور سینئر ذاکر ظہیر بھائی کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام کراچی ڈویژن