خبریں

مشعل بردار جشنِ عید میلادالنبیؐ ریلی الریاض زون ملیر کراچی کے تحت نکالی گئی


مشعل بردار جشنِ عید میلادالنبیؐ ریلی
زیرِ سرپرستی
محترم جناب صاحبزادہ مزمل طلعت گوہرشاہی
خصوصی آمد
محترم جناب ولی حسین نمائندہ خصوصی
(سرپرست انجمن ہٰذا)
زیرِ قیادت
محترم جناب سیّد زاہد حسین قادری امیر کراچی
محترم جناب بلال صادق نائب امیر کراچی
مہمانانِ گرامی
علامہ مولانہ عدنان صاحب (اہلِ تشیع عالم)
محترم جناب اویس آفاقی(المصطفٰی ویلفیئر)
محترم جناب صوفی حامد نظر چشتی
خلیفہ مزاج درگاہ اجمیر شریف
محترم جناب شہزاد رضوی(کمشنر کراچی فوکل پرسن)
محترم جناب سیّد پرویز عابدی (ممبر پیس کمیٹی)
محترم جناب سیّد صفدر امام رضوی(ممبر پیس کمیٹی)
محترم جناب عبدالسلیم قادری سابقہ امیر کراچی
محترم جناب فہیم اجمیری ٹاون آرگنائزر
محترم جناب عادل حفیظ جوائنٹ ٹاون آرگنائزر
محترم جناب سلیم شیخ جوائنٹ ٹاون آرگنائزر
محترم جناب نازش حسین صاحب ٹاون ممبر
محترم جناب آصف میر صاحب ٹاون ممبر
محترم جناب قیصر صاحب ٹاون ممبر
محترم جناب ریاض حسین چیئرمین یوسی6
محترم جناب رانا تنویر سابقہ کونسلر
کمپیئر
محترم جناب حافظ ساجد قادری
محترم جناب انور اقبال قادری
محترم حافظ فیاض گوہر

آرگنائزر
محترم جناب مبین الدّین قادری امیر ڈسٹرکٹ ایسٹ
محترم جناب اختر حسین قادری امیر ملیر
محترم جناب عبدالستار قادری نائب امیر ملیر
محترم جناب ایوب ناگوری نشرواشاعت ملیر
اور کارکنان
انجمن سرفروشان اسلام الریاض زون ملیر
دعا
محترم جناب صغیر قادری
اور کراچی ڈسٹرکٹ کے امیران اور ذاکرین کی بھرپورشرکت
ریلی میں مشہور معروف نعت خواں حضرات نے گلہائے عقیدت پیش فرمائے ریلی کا آغاز جامع چشتہ لال مسجد سے کیاگیا اور اختتام جامع مسجد مدینہ(مزارقاری ممتاز رحمانی) حرمین چورنگی پر کیاگیا
ریلی میں مہمانانِ گرامی نے خطابات فرمائے اور

محترم جناب مذمل طلعت سائیں نے خطاب کے دوران فرانس میں ہونے والی سرکاری سرپرستی میں توہینِ رسالتؐ پر شدید الفاظ میں مزمّت فرمائی اور اس بات کو واضع کیا غلامانِ گوہرشاہی مدظلہ العالٰی کسی بھی صورت میں گستاخِ رسولؐ کو برداشت نہیں کرسکتے اور وقت آنے پر یہ سرفروشانِ اسلام کے جوان اپنے آقامولاؐ کی ناموس کے خاطر اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ریلی کے شرکاء نے نعرے لگائے
غلام ہیں غلام رسولؐ کے غلام ہیں
غلامیِ رسولؐ میں موت بھی قبول ہے
نہ ہو جو عشقِ مصطفیﷺ تو زندگی فضول ہے
امیرِ کراچی سیّد زاہد حسین قادری نے فرمایا
میلاد مصطفٰیؐ منانا کوئی نہیں بات نہیں بلکہ یہ تو صحابہ کرامؓ سے مروی روایات ثابت ہے اور آج
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان کے یہ ہزاروں کارکنان نبی آخر زماںؐ کا جشن اس انداز سے منارہیے ہیں کے ہر مسلک کی معزز شخصیات ہمارے درمیان اس ریلی میں موجود ہیں اور مرشد پاک حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی کے فرمان کے مطابق آج یہاں کوئی شیعہ سنّی وہابی دیوبندی نہیں بلکہ سب کا ایک ہی نعرہ ہے امتی ہوں تمھارا یا رسول اللّہؐ
آقائے دوجہاں رحمت اللعالمینؐ کے میلاد کی برکت اور تعلیمات مرشد نے آج تمام مسالک کو لاکر ایک ہی رسی میں مربوط کردیا اور یہ رسی اللّہ کے ذکر کی رسّی ہے مرشد کامل حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی نے فرمایا لوگوں یہ آخری وقت ہے اور امام مہدیؑ نے تشریف لانا ہے ان کو پہچانے گا کون ان کا ساتھ کون دیگا آپ نے فرمایا امام مہدیؑ نور علٰی نور ہوں گے اور ان کو وہی لوگ پہچانیںگے جن کے دِلوں میں نور ہوگا اور دِل میں نور اللّہ کا ذکر کرنے سے پیدا ہوتا ہے آئیے میراثِ مصطفٰیﷺ حاصل کریں اور اسمِ ذات اللّہ کا ذکر ذکرِ قلب حاصل کریں آج انجمن سرفروشان اسلام اِسی پیغام کو عام کررہی ہے
علامہ مولانہ عدنان زیدی صاحب نے فرمایا آج میلادالنبیؐ کے دِن ہم یہ عہد کریں اپنے فروعی اختلافات بھلا کر ایک امت بنیں اور آقاؐ کا میلاد منائیں آج ہم نہ شیعہ ہیں نہ سنی ہیں یہ پلیٹ فارم جو آج انجمن سرفروشان اسلام کے نوجوانوں نے سجایا ہے اس کا مقصد بہت عظیم اور نیک ہے میں دعا گو ہو مولا پنجتن پاک کے صدقے ان جوانوں کی کوشش اور کاوشوں کو مولا قبول فرمائے
بزرگ رہنما اہلِ تشیع محترم پرویز عابدی نے فرمایا سلام ہے ان نوجوانوں کو جو مشعل برادار ریلی کا اہتمام کرتے ہیں اور مجھے ہر سال یہاں آنے کی سعادت نصیب ہوتی ہے ہم شیعہ سنّی مل کر میلاد مصطفٰیؐ کی خوشیاں مناتے ہیں
اورمیں بیماری کے باوجود ہرسال یہاں حاضر ہوتا ہوں اس اسی در سے مجھے شِفا بھی نصیب ہوتی ہے
سیاسی رہنما فہیم اجمیری صاحب نے فرمایا ہم تو انسانیت کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اور آج اس ریلی میں آنے کا مقصد بھی یہی ہے ہم مل کر میلادِ مصطفیٰؐ کی خوشیوں کو منائیں اور علاقائی سطح پر جہاں کہیں بھی عوام کو مسائل کا سامنا درپیش ہے ان مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں
صوفی حامد نظر چشتی خلیفہ مزاج اجمیر شریف نے فرمایا میلادِ مصطفٰیؐ منانا صوفیہ کی تعلیمات کا حصّہ ہے اور ہم صوفیہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں
اور انجمن سرفروشان اسلام کے کارکنان یقیناً مبارک باد کے مستحق ہیں جو ہر سال اس روحانی مشعل بردار ریلی کا اہتتمام کرتے ہیں
ریلی انتظامیہ اور رضاکار کارکنان نے انتہائی نظم وضبط سے ریلی کو اپنی منزل تک پہنچانے کے فرائض بخوبی انجام دئیے
ریلی میں ہزاروں عاشقانِ رسولﷺ نے شرکت فرمائی آخر میں شرکاء ریلی اور مہمانانِ گرامی کیلئے آستانہ
انجمن سرفروشان اسلام الریاض زون ملیر میں لنگر کا اہتمام کیاگیا
امیر کراچی سیّد زاہد حسین قادری نے شرکاء ریلی اور مہمانانِ گرامی کا تہہ دِل سے شکریہ اداکیا اور ریلی انتظامیہ کو کامیاب ریلی کی مبارکباد پیش فرمائی
اور عوام سے 12 ربیع الاوّل کے مرکزی جلوس میں شرکت کی استداء فرمائی
12 ربیع الاوّل کا مرکزی جلوس شاہ فیصل آستانہ سے 30 اکتوبر2020 بروز جمعہ بعد نمازِ جمعہ نکالا جائیگا
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن