خبریں

مرکزی گیارہویں شریف کے سلسلے میں اہم میٹنگ کا انعقاد ۔۔

استقبالِ ربیع الاوّل_شریف

سالانہ عظیم الشان جشنِ گیارہویں_شریف

کے فقیدالمثال اجتماع کی تیّاریوں کے سلسلے میں جناب عبدالحسیب قادری رابطہ کمیٹی انچارج صوبہ سندھ نے اورنگی ٹاون مرکز ذکر کا دورہ فرمایا اور کارکنان سے تفصیلی گفتگو فرمائی

ربیع الاوّل شریف میں جشنِ ولادت نبی آخرالزماں حضرت محمّد مُصطفٰیؐ شایانِ شان طریقے سے منایا جائیگا انجمن ہٰذا کے کارکنان اِس ضمن میں تیاریاں شروع کردیں جلسے جلوس ریلیوں اور محفل نعتؐ و ذکرالٰہی کے پروگراموں میں بھر بھرپور انداز میں شرکت فرمائیں

ماہِ ربیع الاوّل کے بعد اگلا مہینہ ربیع الثانی ولیوں کے سردار سیّدناشیخ عبدالقادری جیلانی رح کی بڑی گیارہوں شریف کا مہینہ ہے اور بحیثیت ذاکر قلبی ہم سلسلہ قادریہ میں حضور غوثُ الاعظم دستگیر رح کے داخلی مرید ہونے کہ ناطے اور بافیضانِ نظر پیرومرشد حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی سالانہ جشنِ شیخ عبدالقادرجیلانی المرکزِ روحانی اللّہ ھو پہاڑی کوٹری کے اجتماع کی بھرپور تیاریاں کریں اور اپنے ساتھ نئے لوگوں کو اِس اجتماع کی دعوت دیں اور ساتھ لیکر جائیں

محبوب کی محفل کو محبوب سجاتے ہیں
اور آتے ہیں وہی جنِ کو سرکار بلاتے ہیں

آپ کا کام ہر دوست احباب عزیز رشتیدار علماء مشائخ زندگی کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے حضرات کو دعوت دینا ہے وہ جائیں یا نہیں جائیں ان کی مرضی آپ نے اپنا کام پورا کرنا ہے

مجھےہےحکمِ اذاں

لٙااِلٰہٙ الا_اللّہ

سالانہ اجتماع کی تیاریاں بھی ابھی سے شروع کردیں مرشد کریم کے فرمان کے مطابق سالانہ گیارہویں شریف ذاکرین کیلئے عید کادِن ہے

بالکل اِسی طرح جیسے ہم عید کی تیاریاں کرتے ہیں نئے کپڑے بھی سِلواتے ہیں تیار بھی ہوتے ہیں گھر میں ہر آسائش و تزئین و آرائش کا اہتمام کرتے ہیں بالکل اِسی طرح ہم درِ مرشد پر جب اجتماع میں جائیں تو اِس کی ہر آسائش تزئین و آرائش اور لنگر کے سلسلے میں مِل جھل کر اپنی استطاعت کے مطابق دامِ دھرمِ سخنِ کام کریں ہر علاقہ اپنے علاقائی ذاکرین نئے و پرانے سینئر و جونیئر تک اجتماع گیارہویں کے پیغام کو عام کریں اور اِن ذاکرین سے ہر طرح کے تعاون کرنے کی درخواست کریں شکریہ

اِن خیالات کااِظہار فرمایا اورنگی ٹاون کے ذاکرین اور کارکنان نے عبدالحسیب بھائی کی گفتگو سننے کے بعد مکمل تعاون کی یقین دہانی فرمائی اور روحانی مشن میں اللّہ رسولؐ اور اولیاءِاکرام کی رضا اور مرشد کریم کی خوشنودی اور صاحبزادگان مرشد کریم کا دستِ بازو بن کر مشن کی بھلائی اور ترقی کیلئے کام کرنے پر ہر طرح کے تعاون کی یقین دھانی فرمائی

آخر میں اختتامی دعا فرمائی گئ اے اللّہ آج ہم تیرے اورتیرے محبوب ہمارے آقا مولاؐ کے ذکر کیلئے یہاں جمع ہوئے اور تیرے ولیوں کا سہارا تلاش کر رہیے ہیں اے اللّہ ہمیں کامیابی سے ہمکنار فرما جو گفتگو ہوئی اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرما مرشد کریم کی ذات کو ہم سے خوش اورمہربان فرما آمین

نوٹ:جو ذاکرین گیارہویں شریف کے اجتماع میں رضاکارانہ طور پراپنی خدمات پیش کرنا چاہیں مختلف کمیٹیاں بنائی جائیں گی وہ حضرات اپنا نام اور کام کی نوعیت پہلے سے درج کرادیں شکریہ_

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اِسلام(رجسٹرڈ)پاکستان