خبریں

مرکزی و صوبائی کابینہ کا کام بورے والا کا دورہ

بورے والاکے زیر اہتمام آستانہ عالیہ پر زیر صدارت مرکزی امیر جناب محترم حاجی محمد یونس جمال صاحب مرکزی نشرواشاعت و مالیات محمد دانش لودھی صاحب ، امیر سندھ محمد فیصل قادری، مشیر نشرواشاعت پنجاب ڈاکٹر جاویداقبال، مشیر رابطہ کمیٹی پنجاب غلام فرید قادری، ایک جنرل اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ہارون آباد ۔ بہاولنگر۔چشتیاں کے امیران و ذاکرین نے شرکت فرمائیجنرل اجلاس میں مشن کی بہتر ترویج و اشاعت کے لیے تجاویز پیش کی گیٸں۔ سالانہ گیارھویں شریف کے پروگرام میں جو خامیاں رہ جاتی ہیں ان کی نشان دہی کی گئی اور آئندہ ان خامیوں کو دور کرنے کا بھرپور عزم کیا۔ اجلاس سے مرکزی امیر صاحب نے خطاب کرتے ہوۓ فرمایا کہ یہ مشن اللہ اور اس کے رسول صلى الله عليه واله وسلم کا ہے اور ہم خوش قسمت ھیں کہ ہمیں یہ مشن میسر آیا اور ہمیں چاھیے کہ ہم اس موقع سے بھر پورفائدہ اٹھائیں اور مرشد پاک کی خوشنودی حاصل کریں۔ ذاکرین نے مرکزی امیر کا تمام تنظیمی معاملات میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا ۔ذاکرین نےمرکزی و صوبائی کابینہ سے مل کر بہت خوشی کا اظہار فرمایا۔