خبریں

مرکزی و صوبائی کابینہ کا ملتان کا دورہ


انجمن سرروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان ملتان کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ پر زیر صدارت مرکزی امیر جناب محترم حاجی محمد یونس جمال صاحب ، امیر سندھ محمد فیصل قادری، مرکزی نشرواشاعت و مالیات محمد دانش لودھی ، امیر پنجاب رانا محمد جمشید قادری، مشیر نشرواشاعت پنجاب ڈاکٹر جاویداقبال، مشیر رابطہ کمیٹی پنجاب غلام فرید قادری، جنرل اجلاس منعقد ہوا۔
رنگ پور۔ خانیوال ۔ گلزار پور ۔روہیلاں والی کے امیران وذاکرین کی شرکت
جنرل اجلاس میں مشن کی بہتر ترویج و اشاعت کے لیے تجاویز پیش کی گیٸں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ مرکزی قاٸدین نے فرمایا کہ یہ مشن اللہ اور اس کے رسول صلى الله عليه واله وسلم کا ہے اور ہم ہوں نہ ہوں یہ مشن چلتا رہے گا۔یہ ہماری انتہاٸی خوش قسمتی ہے کہ مرشد برحق نے ہمیں اس مشن کی ترویج و اشاعت کرنے کی سعادت عطا فرماٸی۔
ملتان کے تمام ذاکرین نے مشن کی بہتر ترویج و اشاعت کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔ جس کو مرکزی قاٸدین نے خوب سراہا۔