خبریں

مرکزی و صوبائی کابینہ کا فیصل آباد کا دورہ


عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڈ پاکستان فیصل آباد کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ پر جنرل اجلاس منعقد ہوا۔
زیر صدارت مرکزی امیر
جناب حاجی محمد یونس جمال صاحب ،
امیر سندھ
جناب محمد فیصل قادری صاحب،
مرکزی نشرواشاعت و مالیات
جناب محمد دانش لودھی صاحب،
امیر پنجاب
جناب رانا محمد جمشید قادری صاحب،
مشیر نشرواشاعت پنجاب
جناب ڈاکٹرجاویداقبال صاحب،
مشیر رابطہ کمیٹی پنجاب
جناب غلام فرید قادری صاحب،
امیر سرگودھا
جناب لیاقت علی قادری صاحب
نے شرکت فرمائی۔
جنرل اجلاس میں مشن کی بہتر ترویج و اشاعت کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ مرکزی قاٸدین نے فرمایا کہ یہ مشن اللہ اور اس کے رسول صلى الله عليه واله وسلم کا ہے اور ہم ہوں نہ ہوں یہ مشن چلتا رہے گا۔یہ ہماری انتہاٸی خوش قسمتی ہے کہ مرشد برحق نے ہمیں اس مشن کی ترویج و اشاعت کرنے کی سعادت عطا فرمائی۔
فیصل آباد کے تمام ذاکرین نے مشن کی بہتر ترویج و اشاعت کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔ جس کو مرکزی قاٸدین نے خوب سراہا۔