خبریں

مرکزی عالمی امیر کا جیکب آباد کا تنظیمی دورہ ۔۔


مرکزی عالمی امیر محترم جناب حاجی یونس جمال کا مرکزی و صوبائی کابینہ کے ہمراہ جیکب آباد کا تنظیمی دورہ:
جس میں مرکزی نشرو اشاعت جناب دانش لودھی، امیرِ سندھ جناب فیصل قادری، سابقہ امیرِ سندھ جناب یاسین مغل شریک تھے اس موقع پر جیکب آباد کے ذمہ داران و کارکنان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مسجد و آستانہ آنے والےصاحبان کا والہانہ استقبال کیا اور ہار پہنائے نمازِ جمعہ کے موقع پر سابقہ امیرِ سندھ جناب یاسین مغل نے خصوصی خطاب کیا جبکہ مرکزی امیر نے جیکب آباد کے سرفروش کارکنان سے تنظیمی معاملات پر گفتگو کے ساتھ ان کی حوصلہ افزائی بھی کی بعد ازاں مرکزی امیر نے کابینہ کے ہمراہ شہر کے معروف عالم دین اور جماعت اہلسنت کے صدر محمد اسمعیل قادری کی رحلت پر انکے بھائی اور بیٹے سے اظہارِ تعزیت بھی فرمائی۔
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان