خبریں

مرکزی جلوس بسلسلہ جشنِ عید میلاد النبیﷺ آستانہ عالیہ دربارِ شاہی سے صاحبزادہ پیر حماد ریاض کی زیرِ سرپرستی میں نکالی گئی


عظیم الشان مرکزی جلوس بسلسلہ جشنِ عید میلاد النبیﷺ شایانِ شان طریقے سے آستانہ عالیہ دربارِ شاہی سے صاحبزادہ پیر حماد ریاض کی زیرِ سرپرستی اور مرکزی امیر حاجی یونس جمال کی زیرِ قیادت نکالی گئی جبکہ سابقہ امیر سندھ جناب حاجی یاسین مغل، مرکزی نشرواشاعت و مالیات جناب دانش لودھی، مرکزی مشیر جناب چودھری عابد، مشیر نشرواشاعت سندھ ندیم یوسف اور دیگر سینئر و جونیئر ذاکرین نے بھرپور شرکت کی جلوس خدا کی بستی سے ہوتی ہوئی قصرِ شاہی پہنچی جہاں سرپرستِ انجمن محترم صاحبزادہ طلعت محمود گوہر شاہی نے ریلی کا استقبال اور شرکاء ریلی میں کیک بھی تقسیم کیا مرکزی جلوس آقائے دو جہاںﷺ کی شان میں نعتیں اور نعروں کی گونج اور جشنِ ولادت کے خوبصورت پرچموں کی بہار میں مختلف راستوں کوٹری، گدو چوک، ٹھنڈی سڑک، گل سینٹر، صدر تلک چاڑھی، اسٹیشن روڈ سے گزرتے ہوئے حیدر چوک گاڑی کھاتہ پر خطاب جسمیں ڈی سی حیدرآباد ایس پی ایس ایس پی پولیس انتظامیہ کے بھرپور تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا آخر میں دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔