خبریں

مرکزی اور صوبائی کابینہ کا لاہور کا دورہ

انجمن سرفروشان اسلام رجسٹرڑ پاکستان لاہور کے زیر اہتمام جنرل اجلاس أستانہ لاہور میں ھوا۔

زاکرین نے مرکزی امیر کے ساتھ مل کر مشن کی ترویج کے لیے کام کرنے کا عزم کیا ۔۔انجمن سرفروشان اسلام لاہور کے أستانہ پر مرکزی امیر حاجی یونس جمال صاحب کی زیر صدارت جنرل اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی نشرواشاعت و مالیات دانش لودھی صاحب امیر سندھ محمد فیصل قادری صاحب مشیر نشرواشاعت پنجاب ڈاکٹر جاوید صاحب مشیر رابطہ کمیٹی پنجاب غلام فرید قادری نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں سیالکوٹ شیخوپورہ راوٴنڈ پتوکی گوجرانوالہ کے زاکرین نے بھی شرکت کی اجلاس میں ہر ایک نے مشن کی ترقی کے لیے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں مرکزی امیر صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مرشد کریم نے زکر الہٰی کا جو مشن ہمیں دیا ہے اس کی ترقی کے لیے دن رات محنت کرتے رہیں گے یہ مشن اللہ اور اس کے رسولﷺ کی اجازت سے ہمارے مرشد کریم کو ملا اس لیے سب زاکرین کو چاہیے کہ اس کی ترقی کے لیے خوب محنت کریں لالاہور کے امیر جناب فاروق کھوکھر صاحب نے خطبہ استقبالیہ دیا اور کہاکہ ہم مرکزی امیر ان کی کیبنٹ اور پنجاب کی کیبنٹ کے بے حد مشکور ہیں کہ انھوں نےلاہور میں أ کر ہم سب کی حوصلہ افزائی کی

.انجمن سرفروشانِ اسلام لاہور