خبریں

مرکزی اور صوبائی کابینہ کا ساہیوال کا دورہ

ساہیوال کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ پر زیر صدارت مرکزی امیر جناب محترم حاجی محمد یونس جمال صاحب مرکزی نشرواشاعت و مالیات محمد دانش لودھی صاحب ، امیر سندھ محمد فیصل قادری، مشیر نشرواشاعت پنجاب ڈاکٹر جاویداقبال، مشیر رابطہ کمیٹی پنجاب غلام فرید قادری، ایک جنرل اجلاس منعقد ہواجنرل اجلاس میں مشن کی بہتر ترویج و اشاعت کے لیے تجاویز پیش کی گیٸں۔اجلاس سے مرکزی امیر صاحب نے خطاب کرتے ہوۓ فرمایا کہ یہ مشن اللہ اور اس کے رسول صلى الله عليه واله وسلم کا ہے اور ہم خوش قسمت ھیں کہ ہمیں یہ مشن میسر آیا اور ہمیں چاھیے کہ ہم اس موقع سے بھر پورفائدہ اٹھائیں اور مرشد پاک کی خوشنودی حاصل کریں۔