خبریں

محفل نعتؐ و ذکرِ الٰہی اور محفل سماع سالانہ عظیم الشان جشنِ ولادت مولاعلیؑ لاہور میں منعقد کیاگیا


محفل نعتؐ و ذکرِ الٰہی اور محفل سماع
سالانہ عظیم الشان جشنِ ولادت مولاعلیؑ
لاہور میں منعقد کیاگیا
خصوصی شرکت
صاحبزادہ غفران ریاض احمدگوہرشاہی نے فرمائی
جشنٍ ولادت مولا ٍعلیؓ کے سلسلے میں محفلِ نعت منقبت اور قصائد اور محفل سماع کا انعقاد کیاگیا جس میں ثناخواں اور کمپیرز نے مولاۓ کائنات کی شان بیان کی کمپیرنگ عمران آصف۔اشرف اور بختیار منیر صاحب نے کی۔تلاوت قرآن پاک حافظ منیرنے کی حمد باری تعالیٰ عبد الحمید نعت طاھر۔دانیال اوراسد نے پیش کی قصائد مرشد کریم اور مولا علی اخلاق صاحب نے پیش کیے۔ بہادر میاں اور بدر میاں قوال نے سماع سے محفل میں رنگ بھر دیا جس سے حاضرین جھوم اٹھے اور دھمال ہوتی رھی۔بعد میں ولادت مولا کا کیک جناب شہزادہ مرشد کریم غفرا ن شاہ جی اور مولانا سعید صاحب نے کاٹا۔ مولانا صاحب نے خطاب فرمایا اورغفران شاہ جی نے حلقہ ذکر ترتیب دیا۔دعاےخیر کے بعد حاضرین کی لنگرِ شاھی سے تواضع کی گئی۔