خبریں

محفل نعتؐ و ذکرِاِلٰہی بسلسلہ جشن ولادت قبلہ امی جی حضور کا عظیم الشان پروگرام المرکز کوٹری میں انعقاد پذیر ۔۔

محفل نعتؐ و ذکرِاِلٰہی بسلسلہ جشن ولادت قبلہ امی جی حضور کا
عظیم الشان پروگرام صاحبزادہ محترم طلعت محمود گوہر شاہی و دیگر صاحبزادگان کی جانب سے قصر گوہرشاہی رہائشگاہ مرشدکریم کوٹری میں منعقد ہوا، جسمیں محترم صاحبزادہ طلعت محمود گوھرشاھی،
محترم صاحبزادہ حماد ریاض گوھرشاھی،
محترم شہزادہ ظفری بابر گوھرشاھی،
محترم شہزادہ مزمل طلعت گوھرشاھی
ودیگر شہزادگان جلوہ افروز ہوئے اسکے علاوہ
حاجی یونس جمال مرکزی امیر، دانش لودھی مرکزی نشر واشاعت، محمد فیصل قادری امیر سندھ،ندیم یوسف نشر واشاعت سندھ، ڈاکٹر انور اقبال ممبرعلماءکونسل سندھ،
سابقہ امیر سندھ یاسین مغل و دیگر عہدیداران اور معزز مہمانان گرامی و زاکرین نے محفل میں بھرپور شرکت فرمائی، جبکہ
کمپیئرنگ محمدعلی،
عبدالرشید چشتی، غلام مصطفی جلال الدین، اسحاق قادری و دیگر ثناء خوانوں نے کلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی
ذکرحلقہ کے فرائض فیصل قادری امیر سندھ نے انجام دیے
فاتحہ دعاکے بعد طعام کا اہتمام کیا گیا
بعد طعام محفل سماع کا اہتمام کیاگیا جس سے حاضرینِ محفل محظوظ ہوئے۔