خبریں

قافلہ جشنِ آزادی سہون شریف حضرت عثمان مروندی لال شہباز قلندر رح کے مزار پر14اگست


قافلہ جشنِ آزادی سہون شریف
حضرت عثمان مروندی لال شہباز قلندر رح کے مزار پر14اگست بروزاتوار
ماہانہ پندرھویں شریف اور جشنِ آزادی پاکستان
محفل نعتؐ و ذکراِلٰہی
لال باغ سہون میں03:00pm منعقد کیگئی
خصوصی آمد
صاحبزادگان مرشدکریم
صاحبزادہ طلعت محمودگوھرشاھی سرپرست انجمن ہٰذا
صاحبزادہ پیرحماد ریاض احمدگوھرشاھی
صاحبزادہ حاجی مدثرریاض احمدگوھرشاھی
صاحبزادہ مزمل طلعت محمودگوھرشاھی
صاحبزادہ طلحہ طلعت محمودگوھرشاھی
اور حماد شاہ جی کے ساتھ دوست احباب
مہمانانِ گرامی نے محفل میں خصوصی شرکت فرمائی
حمد نعتؐ اور منقبت مولاعلی اماحسین حضور غوث پاک اور قصیدہ مرشد مشہور و معروف نعت خواں جناب غلام مُصطفٰی گوہر جناب محمد افضل قادرجناب جلال الدین قادری جناب فیضان قادری جناب احمد قادری کمسن ثناء خواں جناب __ و دیگر حضرات نے کلام پیش فرمائے بزرگ ثناء خواں جناب قادری صاحب نے نثرکے انداز میں بید کلام پیش فرمایا
حاجی اسحاق اویسی ٹی وی کے
مشہور نعت خواں اور سماجی رہنما نے کراچی سے محفل میں شرکت فرمائی اور نعت رسول مقبول پیش فرمائی
مقررین
جناب حاجی یاسین مغل سندھ
جناب وحید انور قادری پنجاب
جناب ممتاز قادری حیدرآباد
جناب عبدالکریم جمالی دادو
انتظامی امور
جناب یونس جمال مرکزی امیر
جناب دانش لودھی مرکزی نشرواشاعت
جناب محمد فیصل قادری امیر سندھ
جناب ندیم یوسف نشرواشاعت سندھ
جناب احسان قادری حیدرآباد
جناب کامران ملک رہنما انجمن ہٰذا کی سربراہی میں دادو کے کارکنان نے محفل کی تیاریاں نظم و ضبط کا انتظام لنگر خانہ سیکیورٹی اور تمام انتظامات احسن انداز میں سنبھالے

سبیل_شربت

حافظ ساجد قادری سابقہ امیرکراچی اور سینئرز ذاکرین صدر پریڈی کی جانب سے دودھ کے شربت کا اہتمام کیاگیااور سبیل لگاکرشرکاءِ محفل و
عوام الناس کی تواضع کیگئ

قافلہ_کراچی

کراچی کے ذاکرین مختلف گاڑیوں میں کراچی سے

دربارمرشدکوٹری_شریف پہنچے اور دربار مرشدپرمحفل پاک منعقد کی گئی دربار شریف پرحاضری دی وہاں سے قافلہ میں علاقائی گاڑیاں اور

صاحبزادگان کی سربراہی میں قافلہ روانہ ہوکر سہون شریف کیلئے روانہ ہوا ہائی وے پر

حیدرآبادکےقافلہ نے بھی شمولیت فرمائی

اندروسندھ میرپور خاص سکھر دادو سنجھورو سانگھڑ نواب شاہ ٹنڈو الہیار و دیگر شہروں سے بھی گاڑیوں نے قافلہ میں شرکت فرمائی اور لال باغ سہون شریف 02:30 پر پہنچے قافلہ کے شرکاء نے لنگر تناول فرمایا اور پھر باقائدہ ماہانہ پندرھویں شریف کی محفل کا آغاز کیا گیا بعد محفل لال باغ

چلہ گاہ مرشدکریم

حضرت سیدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالٰی پر حاضری فرمائی
جلوس چادرشریف زیرِ سرپرستی

صاحبزادگان_مرشدکریم

حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی
صاحبزادگان کی سربراہی میں قافلہ سہون شریف درگاہ حضرت عثمان مروندی لال شہباز قلندر رح کی جانب روانہ ہوا اور درگاہ سے کچھ فاصلہ پر گاڑیاں روک دی گئیں اور جلوس چادر شریف درگاہ کی جانب پیدل روانہ ہوا جلوس کے شرکاء نے انجمن کے جھنڈے اور پاکستان کے جھنڈے اُٹھا رکھے تھے اور پاکستان کا مطلب کیا لاالہ اللہ اور اولیاء اللّہ کا فیضان پاکستان پاکستان نعرہ تکبیر نعرہ رسالت نعرہ غوثیہ نعرہ حیدری نعرہ سرفروش تیراشاہی میرا شاہی کے فلک شگاف نعروں سے درگاہ کے روڈ اور بازار گونج اُٹھے
درگاہ شریف پر حاضری کے بعد شرکاء نے نماز مغرب ادا فرمائی اور حلقہ ذکر ترتیب فاتحہ و دعا فرمائی گئی جشنِ آزادی کے موقع پر خصوصی دعاملک پاکستان کی فلاح و بہبود ترقی و خوشحالی اور آزادی کی نعمت سے سرفرازی کے تشکر میں کیگئ قائداعظم محمدعلی جناح رح اور آزادی پاکستان کی جدوجہد کرنے والے قومی رہنما آزادی پاکستان میں شہید ہونے والے شہداء اور پاک فوج کے شہداء کیلئے بھی خصوصی دعا کا اہتمام کیاگیا پاکستان زندہ باد پاکستان پائندہ باد پاک فوج زندہ پاد پاک فوج پائندہ پاد بعد ازاں قافلہ کے شرکاء اپنی اپنی گاڑیوں کی جانب روانہ ہوگئے

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان