خبریں

فضل بھائی کے گھر محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیاگیا

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام لاہور کے زیر اہتمام فضل بھائی کے گھر محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیاگیا محفل میں خصوصی شرکت سابقہ عالمی امیر علامہ مولانا سعید احمد قادری صاحب نے کی ۔محفل کا آغاز تلاوت محمد بختیار منیر اور حمد محمد حمید قادری اورنعتوں کے نذرانے دانیال قادری محمد حامد محمد اسلام عبدالحمید قادری اور عبدالجبار ناگی نے پیش کیے نقابت کے فرائض بختیار منیر گوہر محمد عمران شاہی محمد آصف گوہر محمد عاصم قادری محمد اشرف قادری اور محمد ذوالفقار قادری نے سر انجام دیے علامہ سیعد احمد قادری صاحب نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں میلاد النبی ﷺ کے فضائل کو بیان کیا محفل کا اختتام درود وسلام کے بعد دعا پر ہوا۔