خبریں

عظیم الشان عرس مبارک سید چھتن شاہ بخاری المعروف جانی بابا کے سلسلے میں محفل نعت و ذکر الہی کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔


عظیم الشان عرس مبارک سید چھتن شاہ بخاری المعروف جانی بابا کے سلسلے میں انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کی جانب سے محفل نعت و ذکر الہی کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں مرشد پاک کے پوتے شاہ رخ شاہ بابر نے خصوصی شرکت کی اور سجادہ نشین و پیپلز پارٹی حیدرآباد کے نائب صدر پاشا قاضی، عرفان راجپوت ، مرکزی مشیر عابد قادری، مرکزی نشرواشاعت دانش لودھی، امیر ڈسٹرکٹ ممتاز قادری، ڈسٹرکٹ نشرواشاعت ملک احسان امیر سٹی ناصر احمد خان، امیر جامشورو جلال الدین، سینئر ذاکر ایوب بیگ، ندیم قادری، دانش راجپوت،فصیل مجاہد سماجی شخصیات، معززین، انجمن کے کارکنان و اہل محلہ نے بھرپور شرکت کی۔
عباس قادری نے نقابت کے فرائض انجام دیئے۔
غلام مصطفٰی قادری، جلال دین قادری اور دیگر نعت خواں حضرات نے نعت کے نذرانے پیش کئے۔
حلقہ ذکر مرتب کیا گیا اور صلوۃ و سلام پیش کیا گیا اور خصوصی دعا کی گئی بعد محفل لنگر سے تواضع کی گئی

شعبہ نشرواشاعت
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان (ڈسٹرکٹ حیدرآباد)