خبریں

عظیم الشان ریلی بسلسلہ جشنِ عیدِمیلادالنبیؐ حیدرآباد کی جانب آستانہ عالیہ لطیف آباد سےنکالی گی


عظیم الشان ریلی بسلسلہ جشنِ عیدِمیلادالنبیؐ

انجمن سرفروشان اسلام پاکستان شاہ بھٹائی زون لطیف آباد حیدرآباد کی جانب آستانہ عالیہ لطیف آباد سےنکالی گی

خصوصی شرکت
محترم جناب ابراہیم قادری
مرکزی نائب امیر انجمن ہٰذا،
محترم جناب دانش لودھی مرکزی مشیر نشرواشاعت انجمن ہٰذا
محترم جناب عابد قادری مرکزی مشیر انجمن ہذا،
محترم جناب ملک ممتاز قادری امیر ڈسٹرکٹ حیدرآباد۔
*زیر نگرانی_ *محترم زاہد زیدی امیر بھٹائی زون*۔
*محترم دانش راجپوت امیر لعل شہباز زون۔*
محترم عبدالوحیدقادری امیرعبداللّہ شاہ غازی زون کے علاوہ ریلی میں انجمن ہٰذا کے علاقائی زمّہ داران و کارکنان اور عوام النّاس نے بھرپور شرکت فرمائی

ربیع الاوّل ریلی کے شرکاء نے
سرکارﷺکی آمدمرحبا
دلدارﷺکی آمدمرحبا
مرحبایامُصطفٰیﷺکے فلک شگاف نعرے لگائےگئے
مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ
انجن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان کےسرپرست و بانی حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی بیان فرماتے ہیں

مقامِ مُصطفٰیﷺ
جہاں تمام کائنات کے سر جھک جائیں وہاں سے مقامِ مصطفٰیﷺ کا آغاز ہوتا ہے
محروم کردیا جاتا ہے راہِ فقر سے وہ شخص جس کا دِل محبتِ رسولﷺسے خالی ہو
ختمِ نبوّت کا منکر کافر و زندیق ہے

لطیف آباد کے مختلف علاقوں میں اہل علاقہ نے ریلی کی آمد پر نعروں سے استقبال کیا اور معززین ریلی کے شرکاء کو ہار پہنائے

ریلی آستانہ عالیہ لطیف آباد سے برآمد ہوکرمختلف راستوں سے ہوتی ہوئی بریلی کالونی چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کےاختتام پرسلام کانظرانہ عقیدت پیش فرمایاگیا اور دعائے خیر فرمائی گئی

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اِسلام (رجسٹرڈ)پاکستان
شعبئہِ ڈسٹرکٹ حیدرآباد