خبریں

عظیم الشان جشن ولادت مرشد کریم کا پروگرام کراون ایونٹ ہال میں منعقد ہوا ۔

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام لاہور کے ذیر انعقاد عظیم الشان جشن ولادت مرشد کریم کا پروگرام کراون ایونٹ ہال میں منعقد ہوا جس میں صاحبزادہ مرشد کریم جناب غفران ریاض مدظلہ العالیٰ نے خصوصی شرکت فرمائی۔
ان کے علاوہ مرکزی امیر جناب یونس جمال صاحب مشیرنشرواشاعت سندھ ندیم بھائی مشیر نشرواشاعت پنجاب جناب جاوید صاحب مشیر رابطہ کمیٹی پنجاب غلام فرید صاحب امیر پتوکی عابد قادری صاحب کے علاوہ کئی عہدیداران و ذاکرین نے شرکت فرمائی۔نامور قوال جناب کامران یوسف میاں میری نے قصیدہ خوانی کا شرف حاصل کیا۔