خبریں

عظیم الشان استقبالِ ربیع الاوّل ریلی بسلسلہ جشنِ عیدِمیلادالنبیؐ حیدر آباد کے تحت ۔۔


عظیم الشان استقبالِ ربیع الاوّل ریلی بسلسلہ جشنِ عیدِمیلادالنبیؐ

انجمن سرفروشان اسلام پاکستان لعل شہباز زون حیدرآباد کی جانب سے شاہی ہوٹل حالی روڈ سے نکالی گی

خصوصی شرکت
محترم جناب حاجی یونس جمال
مرکزی امیر انجمن ہٰذا،
محترم جناب دانش لودھی مرکزی مشیر نشرواشاعت انجمن ہٰذا
محترم جناب ندیم یوسف نشرواشاعت صوبائی سندھ،
محترم جناب ملک ممتاز قادری امیر ڈسٹرکٹ حیدرآباد۔
زیر نگرانی_ محترم دانش راجپوت امیر لعل شہباز زون۔ محترم اشرف میمن نائب امیر لعل شہباز زون۔
محترم جلال الدّین قادری امیرجامشوروکوٹری
محترم عبدالوحیدقادری امیرعبداللّہ شاہ غازی زون
محترم سیّدزاہدعلی زیدی امیر شاہ عبداللطیف بھٹائی زون کے علاوہ ریلی میں انجمن ہٰذا کے علاقائی زمّہ داران و کارکنان اور عوام النّاس نے بھرپور شرکت فرمائی

استقبال ربیع الاوّل ریلی کے شرکاء سے مقررین نے جشنِ آمد رسولﷺ پر خطابات فرمائے
سرکارﷺکی آمدمرحبا
دلدارﷺکی آمدمرحبا
مرحبایامُصطفٰیﷺکے فلک شگاف نعرے لگائےگئے
ملک ممتاز قادری نے شرکاءِ ریلی سے خطاب فرمایا اور ولادت باسعادت نبی آخرزماں ﷺ کے حوالے سے معجزات بیان فرمائے حضرت بی بی آمنہ سلام اللّہ علیہ فرمائی ہیں مجھے دکھایا گیا ولادت باسعادت کی شب جبرائیل امینؑ آسمان سے تین جھڈے لیکر آئے ایک مشرق میں لگایاگیا ایک مغرب میں لگایاگیا اور ایک خانہ کعبہ کی چھت پر لگایا گیا
(تاریخ کی کتب میں اِن جھنڈوں کے سفید رنگ درج ہیں)

اعلٰی حضرت احمد رضاخان فاضل بریلوی نے اس روایت کی ترجمانی فرماتے ہوئے کیا خوب شاعری فرمائی

منکریہپوچھتاہےجھنڈیوںکیاصلکیاہے
جبریلامینؑکودیکھوجھنڈےلگارہیےہیں

انجن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان کےسرپرست و بانی حضرت سیّدناریاض احمدگوہرشاہی مدظلہ العالٰی بیان فرماتے ہیں

مقامِ مُصطفٰیﷺ
جہاں تمام کائنات کے سر جھک جائیں وہاں سے مقامِ مصطفٰیﷺ کا آغاز ہوتا ہے
محروم کردیا جاتا ہے راہِ فقر سے وہ شخص جس کا دِل محبتِ رسولﷺسے خالی ہو
ختمِ نبوّت کا منکر کافر و زندیق ہے

مقررجناب عباس قادری نے مرکزی امیر حاجی یونس جمال صاحب کی آمد پر نعروں سے استقبال فرمایا معززین ریلی کے شرکاء نے ہار پہنائے اورفرمانِ مرشد بیان فرمایا
جشنِ عید میلاد النبیﷺ کی خوشی منانا اہلِ ایمان کا طریقہ رہا ہے اور حقیقی خوشی انہی خوش نصیبوں کو حاصل ہوتی ہے جو ذکراللّہ اور ذکر رسولﷺ کی میں مصروف رہتے ہیں

صحابۂ کرامؓ میلادکیسےمناتے؟

سرکارِ دوعالمﷺ کی ولادت پر خوشی منانا یہ کوئی بدعت نہیں بلکہ خود صحابہ کرام علیہم الرضوان نے ولادت رسول ﷺ کی خوشی منائی ہے۔ صحابۂ کرام علیہم الرضوان میلادِ پاک کی خوشی میں ہر پیر کو روزہ رکھتے تھے اور فرمایا کرتے کہ یہ پیر کا دن کتنا پیارا دن ہے کہ اس دن ساری کائنات کے آقا و مولیٰ ﷺ تشریف لائے۔

ایک صحابی جن کا نام کعب احبار رضی اللّہ تعالیٰ عنہ ہے یہ اسلام لانے سے قبل یہودی تھے اور توریت شریف جو اللّہ نے حضرت سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر نازل فرمائی تھی اس کے بہت بڑے عالم اور حافظ تھے۔ ان کے مسلمان ہونے کے بعد صحابۂ کرام علیہم الرضوان ان کے پاس تشریف لے جاتے اور ان سے کہتے کہ بھائی کعب ہمیں توریت شریف کی وہ آیتیں سنائو جن میں آقائے دوجہاںﷺ کی ولادت کا تذکرہ اللّہ عزوجل نے فرمایا ہے تو حضرت کعب احبار رضی اللّہ تعالیٰ عنہ صحابہ کرام کو اپنے گھر بٹھا کر توریت کھول کر وہ آیاتِ کریمہ سنایا کرتے جن میں اللّہ تعالیٰ نے حضور علیہ الصلوٰۃ و السلام کی شان بیان فرمائی ہے

واضح ہوا کہ رسولِ گرامی وقارﷺکی ولادت کے ذکر کو پڑھنا، سننا اور لوگوں کو جمع کر کے انہیں سنانا یہ بدعت نہیں بلکہ صحابۂ کرام کی سنت ہے۔

اور سرکارِ دوعالم ﷺ نے فرمایا ’’اَصْحَابِیْ کَالنُّجُوْمِ بِاَیِّہِمُ اقْتَدَیْتُمْ اِہْتَدَیْتُمْ‘‘ میرے صحابہ ستاروں کی طرح ہیں، ان میں سے جس کسی کی اقتدا کرو گے ہدایت پر رہو گے۔ لہٰذا سرکارِ دوعالمؐ کی میلاد منانے میں کسی قسم کی کوئی خرابی نہیں بلکہ صحابہؓ کی بھی سنت ہے۔

شاہی ہوٹل کے سامنے حالی روڈ پرمحترم حاجی یونس جمال مرکزی امیر نےپرچم کشائی فرمائی اور محترم سلیم جیلانی نے بھی پرچم کشائی کی تقریب کا حالی روڈ پر اپنی رہائشگاہ پرانعقاد فرمایا

ریلی حالی روڈ حیدر آبادسے برآمد ہوکرمختلف راستوں سے ہوتی ہوئی مدینہ مسجد سرے گھات پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کےاختتام پرسلام کانظرانہ عقیدت پیش فرمایاگیا اور دعائے خیر فرمائی گئی

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اِسلام (رجسٹرڈ)پاکستان