خبریں

صاحبزادہ طلعت محمود گوہر کی شہید مسعود علی جعفری کے گھر آمد

صاحبزادہ طلعت محمود گوہرشاہی (سرپرست انجمن ہٰذا) اور امیر کراچی و اراکین کراچی ڈویژن کی

سیّد مسعودعلی جعفری شہید رح کی رہائشگاہ پر آمد جعفری برادران سے ملاقات
سیّد مسعودعلی جعفری شہید رح کی شہادت پر اظہار تعزیت فرمائی اور دکھ کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ سے دلی افسوس اور دعا فرمائی اللّہ پاک نبی کریم صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے صدقے مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر عطافرمائے مرشد پاک کی نظر عنایت نصیب فرمائے آمین
سیّد مسعودعلی جعفری شہید رح کی پوری زندگی ذکر اللّہ اور عشقِ رسولؐ کے فروغ اور قرآن و سنّت کی پیروی نماز روزہ صوم صلاة کی پابندی میں گزری ظالم ہیں وہ لوگ جنہوں نے اس فرشتہ صفت آدمی کو نشانہ بنایا وہ لوگ بہت جلد اللّہ کی پکڑ میں آئیں گے انشاء اللّہ
اس موقع پر امیر کراچی نے اہلِ خانہ اور جعفری برادران سے ہر قسم کا تعاون کرنے کی یقین دہانی فرمائی کہ انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کراچی ڈویژن آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی اور آپ کے دکھ میں مرشد پاک کا ایک ایک کارکن حاضر خدمت ہے
عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان