خبریں

صاحبزادہ طلعت محمود گوہر کی جانب سے ملک پاکستان کے تمام دفاعی ادارے اور عوام النّاس کو مبارک ہو

6ستمبریومِ دِفاع پاکستان

صاحبزادہ طلعت محمودگوہرشاہی

سرپرست عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان
کی جانب سے ملک پاکستان کے تمام دفاعی ادارے اور عوام النّاس کو مبارک ہو

اے راہِ حق کے شہیدوں
وفا کی تصویروں
تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں

لگانے آگ جو آئے تھے آشیانے کو
وہ شعلے اپنے لہو سے بجھا لیے تم نے
بچا لیا ہے یتیمی سے کتنے پھولوں کو
سہاگ کتنی بہاروں کے رکھ لیے تم نے

تمہیں چمن کی فضائیں سلام کہتی ہیں

اے راہِ حق کے شہیدو……..

چلے جو ہو گے شہادت کا جام پی کر تم
رسولِ پاک نے بانہوں میں لے لیا ہو گا
علی تمہاری شجاعت پہ جھومتے ہوں گے
حسین پاک نے ارشاد یہ کیا ہو گا

تمہیں خدا کی رضائیں سلام کہتی ہیں

اے راہ حق کے شہیدو………

جنابِ فاطمہ جگرِ رسول کے آگے
شہید ہو کے کیا ماں کو سرخرو تم نے
جنابِ حضرت ِ زینب گواہی دیتی ہیں
شہیدو رکھی ہے بہنوں کی آبرو تم نے

وطن کی "بیٹیاں” مائیں” سلام کہتی ہیں

اے راہِ حق کے شہیدو ، وفا کی تصویروں
تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں

⚔️🇵🇰⚔️🇵🇰 پاک فوج زندہ آباد

پاکستان پائندہ آباد 🦅🇵🇰⚔️🦌