خبریں

صاحبزادہ طلعت محمود پریٹ آباد عظیم جشن ولادت مولا علی کی محفل میں شرکت ۔۔

انجمن سرفروشان پریٹ آباد کے زیرِ اہتمام عظیم الشان سالانہ محافلِ نعت و ذِکر الٰہی بسلسلہ "جشنِ ولادت مولا علی مشکل کشاء” کے جاری مختلف پروگرامز کے انعقاد کے موقع پر عادل ذیشان کی رہائشگاہ پر منعقد کیا گیا جسمیں صاحبزادہ طلعت محمود گوہر شاہی نے خصوصی شرکت فرمائی جبکہ معروف ثناء خواں غلام مصطفیٰ قادری، افضل خان، احمد سعید نے نعت، منقبت، اور مولا علی شیر خدا کی شان میں قصائد پیش کئے، محفل میں صوبائی مشیر نشرو اشاعت سندھ ندیم یوسف کے علاوہ علاقائی امیر و نائب میر جناب محمد صابر قادری و ملک محمد علی اور ذاکرین و عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی، آخر میں محفلِ ذکر، صلواۃ و سلام و دعا کے بعد جشنِ ولادت مولا علی کرم اللہ وجہہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ بعد از محفل شرکاء محفل نے لنگر تناول فرمایا۔