خبریں

شیخ محمد نوید قادری چھوٹی ڈی گراٶنڈ میں محفل نعت و ذکر اللہ بسلسلہ جشن عید میلاد النبی.

انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان فیصل آباد کے زیر اہتمام رہائش گاہ شیخ محمد نوید قادری چھوٹی ڈی گراٶنڈ میں محفل نعت و ذکر اللہ بسلسلہ جشن عید میلاد النبی صلى الله عليه واله وسلم زیر صدارت حاجی محمد سلیم قادری(امیر فیصل آباد) منعقد ھوٸی جس میں نقابت کے فراٸض سید اطہر حسین بخاری نے سرانجام دٸیے۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔*

تلاوت۔ حافظ عابد حسین ملتانی* حمد۔ محمد رفیق قادری* نعت۔ طارق محمود روفی، احتشام گوھر، اسامہ چشتی، عبدالعزیزقادری، معیزقادری، عبدالمنان قادری نے حضور پاک صاحب لولاک صلى الله عليه واله وسلم کی بارگاہ بے کس پناہ میں ہدیہ عقیدت پیش کر کے شرکاء محفل کے دلوں کو عشق مصطفٰے صلى الله عليه واله وسلم سے گرمایا۔۔*

خطاب۔ حضرت علامہ عمر فاروق صاحب (حافظ آباد) نے خطاب کرتے ہوۓ فرمایا کہ آپ نماز، روزہ،حج و زکوٰۃ سب احکام خداوندی کی پابندی کریں لیکن اگر آپ کے دل میں حُب رسول صلى الله عليه واله وسلم اور حُب اہل بیت رضی اللہ تعالیٰ عنہ نہیں ہے تو اللہ تعالیٰ کو ایسی عبادت کی کوٸی ضرورت نہیں ہے اور جس کو اللہ تعالیٰ محبت رسول صلى الله عليه واله وسلم کے لیے چن لیتا ہے اسے اپنے کسی ولی یا درویش کی صحبت عطا کر دیتا ہے جو اپنی نوری نظر سے اس کے مردہ دل کو زندہ کر کے اس میں اہل بیت آل اطہار کی عقیدت و محبت بھی ڈال دیتا ہے۔* اجازت ذکر قلب اطہر حسین بخاری* ذکر کا طریقہ محمد

افضال قادری(انچارج پروگرام کمیٹی)* مبقبت غوثیہ، منقبت امام عالی مقام اور قصیدہ مرشد پاک عبدالمنان قادری صاحب نے پیش کیا۔* درودوسلام کے بعد محمد نسیم قادری نے ختم پاک پڑھا۔دعاٸےخیر۔ رانا محمد جمشید قادری (امیرپنجاب)* خصوصی شرکت۔راۓ جاوید اصغر (ونگ کمانڈر سندھ، شبیر احمد پاشا(امیدوار MNA)، میاں وارث عزیز (MPA)، رانا جمشید قادری (امیر پنجاب)، غلام فرید قادری (مشیر رابطہ کمیٹی پنجاب) اور ان کے علاوہ علاقائی مشیران و اراکین و عاشقان رسول صلى الله عليه واله وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت فرما کر اپنے قلوب و اذہان کو نور ایمان و نور معرفت سے منور کیا۔ تمام حاضرین محفل کو ذکر قلب کی نایاب دولت سے نوازا گیا۔تمام شرکاء محفل کی شاھی لنگر سے تواضع کی گٸی۔