خبریں

شانی بابا کے دربار پر محفل نعت کا انعقاد

ماھانہ محفل نعتﷺ و ذکر اللهﷻ کا پروگرام لخت جگر مرشد کریم حضرت سیدنا غوث محمد شانی بابا رحمۃ الله علیہ کے مزار پر منعقد کیا گیا۔

خصوصی شرکت صاحبزادۂ بابرگوھر شاھی، جناب شہریار بابر گوھر شاھی نے فرمائ۔

محفل میں نائب مرکزی امیر جناب ابراھیم قادری ، امیر لطیف آباد جناب سید زاھد علی زیدی، امیر پریٹ آباد جناب عبدالوحید قادری اور ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے تمام زونز( لطیف آباد ، حیدرآباد سٹی، پریٹ آباد اور کوٹری) کے ذاکرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

نعت و مناقب کے نزرانے جناب غلام مصطفیٰ قادری، جناب عمران شیخ اور جناب اویس قادری نے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام پاکستان حیدرآباد