خبریں

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدیدالفاظ میں مزمّت کرتے ہیں

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدیدالفاظ میں مزمّت کرتے ہیں
دربارگوھرشاھی(کوٹری شریف سندھ) سے
صاحبزادگان حضرت سیّدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالٰی کا مشترکہ بیان جاری
اِسلام امن کا درس دیتا ہے دوسرے مذاہب کا احترام کرتا ہے
لِہٰذا دوسرے مذاہب پربھی لازم ہے کہ وہ اسلامی شعائرکا احترام کریں

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا گھناؤنا فعل انتہائی قابل مذمت ہے، فعل بے ہودگی اور اشتعال انگیزی اسلامو فوبیا پر مبنی ہے۔ واقعے سے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا ہے، ایسی کارروائیوں کا آزادی اظہار رائے سے کوئی تعلق نہیں. ‏مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسلام امن کا مذہب ہے عالمی برادری کو اس واقعہ کا نوٹس لےاور عدم برداشت کیخلاف یکساں مؤقف اختیار کرے

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان