خبریں

سنجھورو اور سانگھڑ کا مرکزی امیر اور صوبہ سندھ کے امیر دور

انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کی
مرکزی و صوبائی قیادت کے سندھ کے
تنظیمی دورے کے ابتدائی مرحلے میں سنجھورو اور سانگھڑ شہر کے آستانوں پر علاقائی امیران و مشیران اور ذاکرین سے رابطہ کیا گیا جہاں پر تمام زمہ داران و کارکنان نے خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پرتپاک استقبال کرتے ہوئے روایتی اجرک پیش فرمائی اس موقع پر مرکزی و صوبائی امیران جناب یونس جمال، فیصل قادری و ابراہیم قادری کے علاوہ مرکزی مشیر دانش لودھی نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہارفرماتے ہوئے ذاکرین سے تنظیمی سرگرمیوں میں تیزی لانے اور مشن کے فروغ میں بڑھ چڑھ کر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کو ترجیح دی گئی۔

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان