خبریں

ساہیوال کے آستانے پر ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام پاکستان ساہیوال

کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ پر 5-مارچ بروز اتوار بعد از نماز مغرب محفل عرس مبارک قلندر پاک رح ماہانہ گیاروھویں شریف کا انعقاد کیا گیا۔

  • تلاوت قرآن پاک و حمد باری تعالیٰ
    جناب اصغر شاھی
    *نعت رسول مقبولﷺ
    جناب سلیم قادری ، شکیل احمد قادری
  • منقبت قلندر پاک رح اور
    غوث الاعظمؓ
    جناب کامران احمد نقشبندی

نقابت ،جناب اصغر شاھی

خصوصی خطاب
جناب میاں حبیب اللہ قادری ایڈووکیٹ نے شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی روحانی تحریک سرفروشان اسلام حضورﷺ کی پہلی سنت ذکر الہیٰ لے کر میدان عمل میں ہے ، جس سے ہزاروں نوجوان روحانی انقلاب کی طرف گامزن ہیں ،

*حلقہ ذکر
عطائے مصطفے قادری
درود و سلام
ختم شریف جناب صوفی نذیر احمدقلندری صاحب نے پڑھا۔
آخر میں دعائے خیر کی گی جس میں مشن کی ترقی ، وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور بیماروں کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور آخر میں ذکر قلب کے کارڈ ، روشناس کتاب اور شاھی لنگر سے تواضع کی گئی۔