خبریں

سالانہ گیارہویں شریف کی محفل اورنگی ٹاؤن میں انقاد پذیر ۔

محفل نعتؐ و_ذکرِاِلٰہی

سالانہ عظیم الشان گیارھویں شریف

اورنگی ٹاون نمبر10 جناب دانش قادری کی
رہائشگاہ پر گلی میں اسٹیج پروگرام اورنگی پروگرام کمیٹی نے منعقد فرمایا

تلاوت قرآن پاک

محفل کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے
محترم حافظ درانی (سینیئر ذاکر) نے فرمایا

مقررین

جناب جاوید قادری امیرڈسٹرکٹ ویسٹ
جناب محمدعلی قادری شاہ فیصل آستانہ
جناب کامران قادری اورنگی ٹاون

نعتؐ_خواں

مشہور معروف Qtv کے نعتؐ خواں حضرات اور محمد فرحان قادری ، احمد، قادری؛ وقاص قادری، حنیف قادری ،پروفیسرامتیازقادری اور کمسن ثناء خواں نے حمد و نعتؐ اور منقبت و قصیدہ مرشدی کے نظرانہ عقیدت پیش فرمائے

اجازت_ذکرِقلب

مرشدکریم حضرت سیّدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالٰی کی جانب سے اجازت یافتہ
محترم جناب اسحاق قادری نے عوام النّاس کو اجازت ذکرِقلب عطافرمائی
مقررین حضرات نے تعلیمات اولیاء اکرام اور تعلیمات غوث الاعظم دستگیرؓ بیان فرمائیں اور عصرِ حاضرکی عظیم روحانی ہستی کے فیض اجازت ذکرقلب کے بارے میں عوام النّاس کو روشناس فرمایا اور روحانیت کی تعلیمات انجمن سرفروشان اسلام کا آفاقی و روحانی مشن ذکراللّہ ذکر رسولؐ عشق اولیا اللّہ سے آگاہ فرمایا
جناب عبدالقدیرقادری امیراورنگی ٹاون و سینیئرز ذاکرین کے علاوہ عوام النّاس نے بڑی تعداد میں شرکت فرمائی
حلقہ ذکر منعقد فرمایاگیا
محترم مقصودالحق قادری نے بارگاہِ رسالتؐ سلام کانظرانہ پیش فرمایا
بعداز محفل لنگرعام کا اہتمام کیاگیا

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان کراچی ڈویژن